اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سینئر صحافی عمار مسعود کی بھابھی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
Sunday, 25th October, 2026
اسلام آباد، 25 اکتوبر، 2026؛ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی اور چیف ایڈیٹر وی نیوز عمار مسعود کی بھابھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عمار مسعود اور ان کے اہلِخانہ سے دلی تعزیت کا اظہارِ کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کا انتقال سوگوار خاندان کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔