Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The National Assembly Session has been prorogued on Wednesday, the 10th July, 2024 Committee Meetings:02:30 PM: Finance and Revenue (Revised) at Committee Room 2 (First Floor), Parliament House, Islamabad |
  Share Print

Deputy Speaker's Press Release

German Parliamentary Delegation calls on NA Deputy Speaker/Convener Pak-German PFG Syed Mir Ghulam Mustafa Shah - July 10, 2024

Islamabad: July 10, 2024: A Parliamentary delegation from Federal Republic of Germany called on National Assembly Deputy Speaker/Convener of the Pak-German Parliamentary Friendship Group, Syed Mir Ghulam Mustafa Shah in Islamabad today

The meeting was aimed at strengthening bilateral relations and Parliamentary cooperation. Both sides, further, committed to enhancing cooperation in trade, education, science and technology, and other areas of mutual interest. The Deputy Speaker emphasized the importance of enhancing Parliamentary diplomacy and the historical ties between Pakistan and Germany.

The German delegation commended Pakistan for its proactive measures in advancing regional peace and stability. They highlighted specific areas of potential collaboration, particularly in renewable energy and climate change initiatives, underscoring mutual interests and opportunities for joint efforts. Discussions included initiatives to enhance parliamentary exchanges, youth engagement, and academic programs.Deputy Speaker/Convener Pak-German PFG briefed the delegation on Pakistan's legislative priorities and economic reforms, emphasizing the government's commitment to foreign investment. Both sides expressed optimism about the future of Pak-German relations, agreeing to continue working closely to address common challenges and opportunities. The visit marks a significant milestone in strengthening the Pak-German partnership.

The German Ambassador to Pakistan, H. E. Alfred Grannas, and Member of the National Assembly of Pakistan, Syed Naveed Qamar, also attended the meeting. Deputy Speaker Syed Ghulam Mustafa Shah also presented the traditional gift of Ajrak to the delegation.

The German delegation was comprised of Mr. Michael Müller, Member of German Parliament, Mr. Christoph Schmid, Member of German Parliament, Ms. Derya Türk-Nachbaur, Member of German Parliament, Ms. Johanna Polle, Advisor Foreign Affairs, German Parliament, Mr. Victor Bashkatov, Advisor Foreign Affairs, German Parliament.


جرمن پارلیمانی وفد کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی/کنوینر پاک-جرمن پارلیمانی فرینڈشپ گروپ سید میر غلام مصطفیٰ شاہ سے ملاقات

اسلام آباد: 10 جولائی 2024: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی/ پاک جرمن پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے کنوینر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ سے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے پارلیمانی وفد نے بدھ کے روز اسلام آباد میں  ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور جرمنی کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان، جرمنی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے تعلقات کی تاریخ طویل اور مستحکم رہی ہے۔ دونوں ممالک نے وقتاً فوقتاً مختلف شعبوں میں تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی پاکستان کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے تعلیم اور ثقافت کے شعبے میں جرمنی کی جانب سے بھرپور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرمنی نے پاکستانی طلباء کے لیے اسکالرشپ پروگرامز اور مختلف تعلیمی مواقع فراہم کیے ہیں۔ جرمن یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلباء کی ایک بڑی تعداد تعلیم حاصل کر رہی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان روابط مضبوط ہو رہے ہیں۔ثقافتی سطح پر تبادلے بھی دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے مابین معاشی شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان میں ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور دیگر معاشی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وافر مواقعے موجود ہیں جن سے جرمنی کی سرمایہ کار کمپنیاں مستفید ہو سکتی ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر نے دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک جرمن پارلیمانی فرینڈشپ گروپ دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلے دونوں ممالک کی پارلیمانوں اور اراکین پارلیمنٹ کے مابین اضافہ ہوگا اور ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔جرمن وفد نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں خصوصاً تعلیم، صحت، اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ جرمن وفد نے علاقائی امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے فعال اقدامات کو سراہا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مستقبل میں باہمی ترقی کے مزید مواقعوں پر بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔

ملاقات میں پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر الفریڈ گرینیس اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے جرمن وفد کو اجرک کا روایتی تحفہ بھی پیش کیا۔


ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیغام - June 21, 2024


آج کے دن ہم عظیم رہنما اور پاکستان پیپلز پارٹی کی روح رواں، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ منا رہے ہیں۔ بی بی شہید نے اپنی زندگی جمہوریت، انسانی حقوق اور غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وقف کی۔ ان کی قیادت اور قربانیوں نے ہمیں اس راہ پر گامزن کیا ہے جہاں ہم سب مل کر ایک بہتر پاکستان کی تعمیر کر سکتے ہیں۔

محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی اور آمریت کے خلاف ڈٹ کر کھڑی رہیں۔ ان کا مشن اور وژن آج بھی ہماری تحریک کا حصہ ہے اور ہم ان کے اصولوں پر چلتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

 محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی نے بہت سی کامیابیاں حاصل کیں اور ان کی عدم موجودگی میں بھی ہم ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس خاص موقع پر ہم سب مل کر عہد کریں کہ ہم بی بی شہید کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور پاکستان کو ایک ترقی یافتہ، خوشحال اور جمہوری ملک بنانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بے نظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، ہم ان کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کرتے ہیں اور ان کے ویژن پر گامزن رہنے کا وعدہ کرتے ہیں۔


NA Deputy Speaker extends felicitation to Mr. Faisal Karim Kundi on his appointment as Governor KP - May 16, 2024

 

Islamabad: 16th May 2024; Deputy Speaker National Assembly Syed Mir Ghulam Mustafa Shah extended warm felicitations to Mr. Faisal Karim Kundi on his appointment as Governor Khyber Pakhtunkhwa. He said that Faisal Karim Kundi's appointment as Governor KP reflects confidence of political leadership on his political sagaciousness and his political wisdom. He also expressed his confidence that Mr. Faisal Karim Kundi would utilize all his potential to bridge the gap between Federation and Province.

He expressed these views during his meeting with Governor KP, Mr. Faisal Karim Kundi who called on him at Parliament House Islamabad, today.

The Deputy Speaker added that Mr. Faisal Karim Kundi had been a proactive worker and his appointment as Governor KP would usher KP into a new era of prosperity and development.

Governor KP Mr. Faisal Karim Kundi also extended felicitations to Deputy Speaker National Assembly Syed Mir Ghulam Mustafa Shah on his successful election as Deputy Speaker NA. He appreciated Syed Mir Ghulam Mustafa Shah on administering the affairs of the august House of National Assembly according to the Rules of Procedure and Conduct of Business of the National Assembly.



 


 اسلام آباد: 16 مئی 2024؛  ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخواہ تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر خیبرپختونخواہ تقرری ان پر پارٹی قیادت کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ فیصل کریم کنڈی وفاق اور صوبے کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

 ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ فیصل کریم کنڈی ایک مخلص، زیرک، مدبر اور تجربہ کار سیاسی کارکن ہیں۔ فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں صوبہ خیبر پختونخواہ خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ ڈپٹی اسپیکر نے فیصل کریم کنڈی کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کو ڈپٹی سپیکر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔


Ensuring implementation of public friendly budget; a catalyst for development of country says NA Deputy Speaker, Budget is a reflection of nation's priorities, aspirations, and commitments to citizens, Syed Mir Ghulam Mustafa Shah - May 14, 2024




Islamabad: 14th May 2024; Deputy Speaker National Assembly Syed Mir Ghulam Mustafa Shah has said that budget is not just a financial document; it's a reflection of nation's priorities, aspirations, and commitments to  citizens. He also added that ensuring utmost efficiency, transparency, and effectiveness in its formulation and executions would create inclusivity." He expressed these views while addressing the seminar on "Empowering Parliamentarians for Effective Budgetary Oversight" organized by Pakistan Institute of Legislative Development and Transparency (PILDAT) in Islamabad today.

While highlighting the significance of enhancing Parliamentary process for budget formation, Deputy Speaker stressed to ensure that resources are utilized efficiently and effectively to achieve the desired outcomes which needs robust mechanisms for monitoring and evaluation, as well as greater accountability at all levels of Government.

He also added, "budget serves as a financial roadmap, outlining expenditures and income for a defined period, typically a fiscal year."
He also said that, "Addressing deficiencies in Pakistan's Parliamentary budget process is essential to foster transparency, accountability and efficient resource allocation." He also emphasized to empower Parliamentary committees, adopting pre and post budget scrutiny measures.


 
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا 'سالانہ وفاقی بجٹ اور ترقیاتی پروگرام کی موثر نگرانی' کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب

بجٹ صرف مالیاتی دستاویز نہیں بلکہ قوم کی ترجیحات، امنگوں اور عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کا عکاس ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: 14 مئی 2024
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا ہے کہ عوام دوست بجٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اور ترقیاتی ہداف کو حاصل کرنا موجودہ پارلیمان کی اولین ترجیح ہو گی۔ بجٹ صرف مالیاتی دستاویز نہیں بلکہ یہ قوم کی ترجیحات، امنگوں اور عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کا عکاس ہے۔ بجٹ ایک مالیاتی روڈ میپ کے طور پر کام کرتا ہے اور ایک مقررہ مدت کے لیے اخراجات اور آمدنی کا تعین کرتا ہے۔ بجٹ کی تشکیل اور عملدرآمد میں کارکردگی، مہارت اور شفافیت کو یقینی بنانا عوام کے منتخب نمائندوں کی ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے زیرِ اہتمام ’’سالانہ وفاقی بجٹ اور ترقیاتی پروگرام کی موثر نگرانی" کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے  بجٹ کی تشکیل کے لیے پارلیمانی عمل کو بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لیے  موجودہ وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں  مضبوط میکانزم کے ساتھ ساتھ حکومتی سطح پر احتساب کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان کے پارلیمانی بجٹ کی تشکیل کے عمل میں خامیوں کو دور کرنے، شفافیت کو یقینی بنانے، احتساب اور وسائل کی مؤثر تقسیم کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پارلیمانی کمیٹیوں کو با اختیار بنانے اور بجٹ سے پہلے ضروری اقدامات کرنے اور جانچ پڑتال کی ضرورت پر زور دیا۔

 


ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کو خیبر پختونخواہ کے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد۔ - May 5, 2024

ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کا فیصل کریم کنڈی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار ۔

فیصل کریم کنڈی کا بطور گورنر خیبر پختونخواہ تقرر پارٹی قیادت، اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں کے قائدین کا ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

فیصل کریم کنڈی ایک کہنہ مشق، زیرک اور مدبر سیاسی رہنما ہیں، سید میر غلام مصطفیٰ شاہ

فیصل کریم کنڈی پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، سید میر غلام مصطفیٰ شاہ

فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر تقرری ان کا پارٹی قیادت کے ساتھ دیرینہ وابستگی کا نتیجہ ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

فیصل کریم کنڈی کا بطور گورنر تقرر صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نئے دور کا آغاز ثابت ہو گا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں صوبے اور وفاق میں ہم آہنگی اور رابطوں کو فروغ ملے گا، ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ

ڈپٹی اسپیکر کی فیصل کریم کنڈی کی کامیابی اور کامرانی کیلئے دعا۔


NA Deputy Speaker Urges Global Action for Cultural Heritage Protection at 6th World Forum on Intercultural Dialogue - May 2, 2024

Baku, Azerbaijan, Thursday, May 2,2024: Honorable Syed Ghulam Mustafa Shah, Deputy Speaker of the National Assembly of Pakistan has said that legislative bodies have a critical role in safeguarding and promoting cultural heritage. Legislatures enact robust legal frameworks that not only preserve cultural heritage but also address critical aspects such as conservation methodologies, adequate funding mechanisms, and stringent penalties for any acts of damage or destruction.He made these remarks in his address at the Sixth World Forum On Intercultural Dialogue in Baku, Azerbaijan, centered on the theme "The Role and Best Practices of the Legislature in the Protection of Cultural Heritage."



Opening his speech with heartfelt accolades to the organizers and the government of Azerbaijan for organizing successful event, the Deputy Speaker emphasized the profound significance of fostering mutual understanding among diverse cultures as a cornerstone in preserving our collective cultural heritage.

The Deputy Speaker while highlighting the intrinsic value of cultural heritage, noted that the myriad threats faced by cultural heritage in today's interconnected world require urgent need for proactive and concerted measures to ensure its protection and longevity.

Furthermore, the Deputy Speaker emphasized the imperative of fostering collaborative partnerships with stakeholders from governmental agencies, cultural institutions, local communities, and international organizations. This collaborative ethos, he emphasized, is fundamental in developing comprehensive strategies that holistically address the multifaceted challenges facing cultural heritage preservation.

Citing Pakistan's rich tapestry of cultural heritage, ranging from ancient civilizations to vibrant regional cultures, the Deputy Speaker lauded the nation's legislative strides interacting key legal frameworks such as the Antiquities Act of 1975, Pakistan Environmental Protection Act of 1997, and various provincial ordinances aimed at safeguarding heritage sites and regulating archaeological endeavors.

In advocating for best practices, the Deputy Speaker called for the adoption of cutting-edge technologies for documentation, conservation, and promotion of cultural heritage, while also stressing the importance of inclusivity and diversity in these preservation efforts.

Concluding his address with a resolute call to action, the Deputy Speaker urged increased financial allocations, sustainable development practices, and unwavering global collaboration as essential pillars in ensuring the continued preservation and promotion of cultural heritage as a unifying force that transcends generations.He added that the Parliament of Pakistan stands steadfast in its commitment to championing the cause of cultural heritage protection and calls upon the global community to join hands in this noble endeavor.

 

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقدہ چھٹے عالمی فورم برائے بین الثقافتی مکالمے کے شرکاء سے خطاب

 ڈپٹی اسپیکر کا بین الثقافتی مکالمے میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر فوری اقدام کی ضرورت پر زور

   جمعرات، 2 مئی 2024): آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ  نے کہا ہے کہ ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ میں قانون ساز اداروں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔مقننہ ایک مضبوط قانونی ڈھانچہ وضع کرتی ہے جو نہ صرف ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تحفظ اور فنڈنگ کے مناسب طریقہ کار وضع کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آذربائیجان کے شہر باکو میں"ثقافتی ورثے کے تحفظ میں مقننہ کا کردار اور بہترین طرز عمل" کے موضوع پر منعقد ہونے والے تین روز مکالمہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو یکم سے 3 مئی تک آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہو رہا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے مکالمے کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور آذربائیجان کی حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈپٹی سپیکر نے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے ثقافتوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی سطح پر فعال اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

 ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے حکومتی اور ثقافتی اداروں، مقامی آبادیوں، بین الاقوامی تنظیموں کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ثقافتی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اس کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قدیم تہذیبوں اور علاقائی ثقافتوں کا مسکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے صوبے ثقافتی ورثے کی شاندار ہسٹری رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ثقافتی ورثے اور آثار قدیمہ کی حفاظت کے لیے موثر قانون سازی کی ہے جس میں 1975 کے نوادرات ایکٹ، پاکستان انوائر مینٹل پروٹیکشن ایکٹ 1997، اور صوبائی سطح پر آرڈیننس جیسی کلیدی قانون سازی شامل ہے۔انہوں نے ثقافتی ورثے کے مقامات کی حفاظت اور آثار قدیمہ کی کوششوں کو منظم کرنے کے اقدامات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ثقافتی ورثے کی دستاویزات کے تحفظ اور فروغ کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے فنڈ میں اضافے اور فروغ کو یقینی بنانے کیلئے  غیر متزلزل عالمی تعاون پر زور دیا۔انہوں نے ثقافتی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی پارلیمنٹ کے عزم کو دہراتے ہوئے عالمی برادری کو اس سلسلے میں اجتماعی سطح پر کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 


Political Counselor British High Commission Ms. Zoe Ware called on NA Deputy Speaker Syed Ghulam Mustafa Shah - April 25, 2024

 

Islamabad 25.04.2024 : Honourable Deputy Speaker National Assembly of Pakistan Syed Ghulam Mustafa Shah has said that Pakistan values high its ties with United Kingdom. He said that parliament of Pakistan is committed to  solve public  issues on priority basis. He also said that UK Parliament is known as mother of all Parliament and its parliamentary traditions are  followed in majority of democratic countries.He expressed these views in a meeting with Political Counselor British High Commission, Ms. Zoe Ware who called on him at Parliament House Islamabad.

Deputy Speaker Syed Ghulam Mustafa Shah also said that extending Parliamentary cooperation between parliaments of both countries would further deepen these ties.He added, "Dialogue is key to strength parliamentary democracy."

Political Counselor British High Commission, Ms. Zoe Ware extended warm felicitation to Deputy Speaker National Assembly Syed Ghulam Mustafa Shah on his successful election as Deputy Speaker.She said that UK would continue to support Pakistan especially in education, energy, trade and investment sector.


ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے پولیٹیکل قونصلر یو کے ہائی کمشن مس زو ویئر کی ملاقات


اسلام آباد 25.04.2024:  ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا  کہ یو کے پارلیمنٹ مدر آف آل پارلیمنٹ کہلاتی ہے اور اس کی پارلیمانی روایات قابلِ قدر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیٹیکل قونصلر برٹش ہائی کمیشن محترمہ زو ویر سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔
ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کے  پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات  کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے مزید  یہ بھی کہا کہ  انرجی، سرمایہ کاری، تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے سے پاک برطانیہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے 
پولیٹیکل کونسلر برٹش ہائی کمیشن، محترمہ زوئی ویئر نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کو  بطور ڈپٹی سپیکر کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ تعلیم، توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔




 


NA Deputy Speaker stresses to ensure austerity, quality and uniformity in maintenance of Parliament lodges and MNAs hostel - March 29, 2024

NA Deputy Speaker expressed dismay over negligence to cleanliness and poor quality maintenance in Parliament lodges

Islamabad: 28th March 2024: Honourable Deputy Speaker National Assembly of Pakistan Syed Ghulam Mustafa Shah has stressed to ensure austerity and quality during maintenance of Parliament lodges and MNAs Hostel. He also said that every possible measure should be ensured to utilize the public money keeping in view the long term utility and durability. He also expressed his dismay over the negligence of cleanliness and poor quality maintenance in Parliament Lodges and MNAs hostel. He expressed these views during his meeting with Senior officers of Capital Development Authority (CDA) in Parliament House Islamabad today.

While taking notice to the issues of allotments to Honourable MNAs, Deputy Speaker National Assembly Syed Ghulam Mustafa Shah directed to prepare a uniform and smooth policy for smooth allotments and maintenance of Parliament Lodges.He also said that ensuring same parameters in maintaining Parliament lodges would save public money.He directed CDA to follow quality standards in terms of durability and best use of Public money. The meeting was attended by senior officers of the Capital Development Authority and National Assembly Secretariat.

 



 ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی  کا پارلیمنٹ لاجز اور ایم این ایز ہاسٹل کی صفائی ستھرائی اور مرمتی کے کاموں میں کفایت شعاری، معیار اور یکسانیت کو یقینی بنانے پر زور

 ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا پارلیمنٹ لاجز میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور مرمتی کے کاموں میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر برہمی کا اظہار

 اسلام آباد: 28 مارچ 2024: ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے پارلیمنٹ لاجز اور ایم این ایز ہاسٹل کی صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مرمتی کے کاموں کے دوران کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل درآمد اور معیار کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔انہوں نے پارلیمنٹ لاجز اور ایم این ایز ہاسٹل میں صفائی ستھرائی میں غفلت اور مرمتی کے کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز اور ایم این ایز ہاسٹل میں مرمتی کے کاموں میں پائیداری اور مضبوطی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسے کو ملک و قوم کے بہترین مفاد میں استعمال کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے سینئر افسران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے ممبران قومی اسمبلی کو الاٹمنٹ کے مسائل پر توجہ دلاؤ نوٹس پر گفتگو کرتے ہوئے پارلیمنٹ لاجز کی الاٹمنٹ، صفائی ستھرائی اور مرمتی کے کاموں کے لیے یکساں پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے پیسے کو ملک و قوم کے بہترین مفاد میں استعمال کے حوالے سے پائیداری اور معیار پر عمل کریں۔ اجلاس میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔


ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی گڑھی خدا بخش آمد، - March 16, 2024

 

ڈپٹی اسپیکر نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی،

ڈپٹی اسپیکر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے،

ڈپٹی اسپیکر نے شہداء کی روح کے ایصالِ ثواب و درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

 

 


ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کا میر علی، شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت۔ - March 16, 2024

 

 

 ڈپٹی اسپیکر کا دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت۔

ڈپٹی اسپیکر کا فوجی افسروں اور جوانوں کے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار۔

ڈپٹی اسپیکر کا شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار۔

دہشتگرد انسانیت کے دشمن اور ملک میں امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

ملک دشمن شر پسند عناصر اپنے ناپاک ایجنڈے میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے، سید غلام مصطفیٰ شاہ

وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے جوانوں کی قربانیوں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سید غلام مصطفیٰ شاہ

دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

 

 


سید یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب/ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی مبارکباد - March 14, 2024

 
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی سید یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے سینٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد۔
 
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی سید یوسف رضا گیلانی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ۔
 
سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی ان پر اراکین قومی اسمبلی کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
 
سید یوسف رضا گیلانی ایک کہنہ مشق، زیرک، مدبر اور تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں، سید غلام مصطفیٰ شاہ 
 
سید یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر منتخب ہونا جمہوریت کیلئے ایک نیک شگون ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
 
سید یوسف رضا گیلانی کی جمہوریت کی بقاء اور استحکام کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں، سید غلام مصطفیٰ شاہ
 
سید یوسف رضا گیلانی نے ہمیشہ جمہوری اقدار کے فروغ اور عوام کی فلاح وبہبود کی سیاست کی ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
 
سید یوسف رضا گیلانی ملکی سیاست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں، سید غلام مصطفیٰ شاہ

آصف علی زرداری صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب /ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی مبارکباد - March 11, 2024

 

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر منتخب ہونے  پر مبارکباد۔
 
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی نو منتخب صدر آصف علی زرداری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔ 
 
صدر آصف علی زرداری ایک کہنہ مشق سیاسی رہنما ہیں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
 
نو منتخب صدر آصف علی زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل طے کرے گا، سید غلام مصطفیٰ شاہ 
 
نو منتخب صدر آصف علی صوبوں اور وفاق کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
 
نو منتخب صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی اور سیاسی استحکام کو فروغ پر یقین رکھتے ہیں، سید غلام مصطفیٰ شاہ

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے سی ڈی اے حکام کو پارلیمنٹ لاجز میں بین الاقوامی معیار کے مطابق سیکیورٹی اور صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی - March 5, 2024

اسلام آباد: 5 مارچ 2024: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے پارلیمنٹ لاجز میں بین الاقوامی میعار کے مطابق سیکیورٹی اور صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں عوام کے نمائندے رہائش پذیر ہیں اس وجہ سے اس عمارت کی صفائی اور سیکورٹی کا نظام دیگر سرکاری اداروں کیلئے رول ماڈل ہونا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بروز منگل پارلیمنٹ لاجز، ایم این ایز ہاسٹل اور سرونٹ کوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

 


 



اپنے دورے کے دوران ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے حفاظتی دیواروں، واکنگ ٹریک، پارلیمنٹ لاجز میں سرونٹ کوارٹرز کی حالت اور ایم این ایز ہاسٹل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سی ڈی اے کو خستہ حال لاجز کی فوری بنیادوں پر تزئین و آرائش کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سی ڈی اے اور سیکیورٹی ایجنسیوں کو پارلیمنٹ لاجز کے ارد گرد فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ مزید برآں، ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں سرونٹ کوارٹرز کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کی ضرورت ہے۔


قبل ازیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ سی ڈی اے حکام نے ڈپٹی اسپیکر کو زیر تعمیر 104 فیملی سوٹس اور سرونٹ کوارٹر کے بارے مں بریفنگ دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری (خصوصی اقدامات) اور سی ڈی اے کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
 

 


ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے منصب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد۔ - March 4, 2024

ڈپٹی اسپیکر کی وزیراعظم میں محمد شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ایک کہنہ مشق سیاسی رہنما ہیں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرئے گی،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
 


نو منتخب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سولہویں قومی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ - March 1, 2024



اسلام آباد: 1 مارچ 2024؛ نو منتخب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سولہویں قومی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان سے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔

سید غلام مصطفیٰ شاہ نے آج ہونے ہونے والے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں 197 ووٹ حاصل کیے، جبکہ انکے مدِ مقابل جنید اکبر نے 92 ووٹ حاصل کیے۔

ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کل 290 ووٹ ڈالے گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کو ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور  نیک خواہشات کا اظہار کیا


 
 
 
find your mna
 

Find out the name and contact details of your MNA.
Search by: Constituency, Alphabetical and Party wise.

   
 
today in national assembly
 

No agenda is for today!