Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The Sitting of the National Assembly has been adjourned to meet again on Thursday, the 22nd October, 2026 at 04:00 p.m. | Committee Meetings: 02:00 PM: 26th meeting of the Sub-Committee-V of the PAC pertaining to M/o National Health Services, Regulations & Coordination (Postponed) at Committee Room No.2, (1st Floor), Parliament House, Islamabad | 02:00 PM: 15th Meeting of the General Assembly of the Women's Parliamentary Caucus (WPC) at Women's Parliamentary Caucus (WPC), (1st Floor) Parliament House, Islamabad.
Print Print

اسپیکر قومی اسمبلی سے وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کی ملاقات

Tuesday, 20th October, 2026
اسلام آباد، 20 اکتوبر 2026ء: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون نے آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مسئلہ جموں و کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے عالمی برادری کی توجہ اس دیرینہ تنازع کی جانب مبذول کرانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر رانا محمد قاسم نون نے اسپیکر سردار ایاز صادق کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر اپنے حالیہ دورۂ امریکہ کے دوران مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کی جانے والی سفارتی سرگرمیوں اور مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں اور عالمی شخصیات سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
 
اسپیکر سردار ایاز صادق نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد اقبال کی سفارتی اور پارلیمانی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر مسلسل اور مؤثر انداز میں اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر محض علاقائی معاملہ نہیں بلکہ ایک دیرینہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، جس کا منصفانہ اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتِ حال اور کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو عالمی برادری کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے مربوط اور مسلسل کوششیں جاری رہیں گی۔
 
اسپیکر سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر رانا محمد قاسم نون نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پارلیمانی سفارت کاری مسئلہ جموں و کشمیر کو علاقائی اور عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے، جو بین الاقوامی پارلیمانی فورمز اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ روابط کے ذریعے پاکستان کے مؤقف کو مزید مؤثر انداز میں پیش کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اس ضمن میں پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مؤثر رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان سرگرمیوں کو مزید وسعت دے کر کشمیر کاز کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔
 
اسپیکر سردار ایاز صادق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارلیمانِ پاکستان، حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں متحد ہیں اور ان کے جائز حقوق کے حصول کے لیے ہر علاقائی اور بین الاقوامی فورم پر مسئلہ جموں و کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتے رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حمایت جاری رکھے گا اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ، پُرامن اور پائیدار حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔