Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The National Assembly Session has been prorogued on Friday, the 28th August, 2026. | Committee Meetings: 11:30 AM: 31st meeting of the Standing Committee on National Food Security and Research at Committee Room No.7 (4th Floor), Parliament House, Islamabad | 02:00 PM: 18th Meeting of the Standing Committee on Power Division (Postponed) at Committee Room No. 07 (4th Floor), Parliament House, Islamabad
Print Print

اسپیکر قومی اسمبلی کی سابق وزیر اور رکن قومی اسمبلی مرحوم چوہدری محمود بشیر ورک کی رہائش گاہ آمد۔اسپیکر سردار ایاز صادق کا مرحوم چوہدری محمود بشیر ورک کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار۔۔

Wednesday, 30th September, 2026
اسلام آباد، 30، ستمبر 2026؛ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سابق وفاقی وزیر، رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف چوہدری محمود بشیر ورک مرحوم کی رہائش گاہ آمد۔اسپیکر قومی اسمبلی نے چوہدری محمود بشیر ورک مرحوم کے اہلِخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری محمود بشیر ورک مرحوم کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ 
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مرحوم کی پارلیمانی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے بطور رکن قومی اسمبلی نہایت ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ عوامی نمائندگی کا فریضہ انجام دیا۔ چوہدری محمود بشیر ورک کا شمار ایک باصلاحیت، زیرک اور متحرک پارلیمنٹیرین ہوتا تھا۔مرحوم نے قانون سازی، جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی وفات سے قومی اسمبلی ایک تجربہ کار اور متحرک رکن سے محروم ہوگئی ہے، مرحوم کی پارلیمانی و عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے مرحوم کے اہلِخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
 
اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے چوہدری محمود بشیر ورک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمانے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبرِ جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔