اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سینئر صحافی سید ریاض حسین نظامی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
Wednesday, 30th September, 2026
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سینئر صحافی سید ریاض حسین نظامی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
اسلام آباد: 30، ستمبر، 2026؛ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی اور روزنامہ مدبر کے چیف ایڈیٹر سید ریاض حسین نظامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے سید ریاض حسین نظامی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحوم سید ریاض حسین نظامی کی صحافت کے شعبے پیش کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ سید ریاض حسین نظامی نے صحافت کے شعبے میں اپنی طویل خدمات کے دوران پیشہ ورانہ ذمہ داری اور مثبت صحافتی اقدار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی صحافت کے شعبے کیلئے پیش کی جانے والی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی وفات انکے اہلخانہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ مرحوم سید ریاض حسین نظامی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمانے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبرِ جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔