اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا راولپنڈی اسلام آباد بیورو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
Sunday, 27th September, 2026
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا راولپنڈی اسلام آباد بیورو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
اسلام آباد: 27 ستمبر، 2026ء: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے راولپنڈی اسلام آباد بیورو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ربجا) کے سال 2026-27ء کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب صدر سید مجاہد نقوی، نائب صدر نصرت عباس شاہ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد شفیق، سیکرٹری فنانس حاجی عبدالعزیز سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ربجا کے نومنتخب عہدیداران کا انتخاب ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ایسوسی ایشن کے اراکین کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ربجا کی نومنتخب قیادت صحافی برادری کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ امور کے فروغ اور راولپنڈی اسلام آباد کے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ صحافت ریاست کے اہم ستون کی حیثیت سے جمہوری نظام کے استحکام، عوامی شعور کی بیداری اور قومی معاملات پر رائے عامہ کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ آزاد، ذمہ دار اور غیر جانب دار صحافت معاشرے کو درست اور بروقت معلومات کی فراہمی، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور حکومت کو عوامی مسائل سے آگاہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے صحافی ملکی سطح پر اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ قومی معاملات کو اجاگر کرنے میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ربجا کے نو منتخب عہدیداران کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔