Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The National Assembly Session has been prorogued on Friday, the 28th August, 2026.
Print Print

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد

Friday, 25th September, 2026
اسلام آباد: 24 ستمبر 2026: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
 
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کا صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونا ان کی صلاحیتوں پر اعتماد اور آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر نجیب نقی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے اور ان کی قیادت میں آزاد جموں و کشمیر میں جمہوری ادارے مزید مضبوط ہوں گے۔
 
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کے دور میں آزاد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کا عمل مزید آگے بڑھے گا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ڈاکٹر نجیب نقی کے لیے منصبِ صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔