Award Recognises National Assembly’s Green Parliament Initiative, 100% Solar-Powered Operations and Environment-Friendly Measures
Islamabad, September 17, 2026: In a historic recognition for Pakistan’s Parliament, the National Assembly of Pakistan has been conferred the inaugural Green Mace Award during the main programme of the 69th Commonwealth Parliamentary Conference (CPC) being held in Cape Town, South Africa.
Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq received the prestigious award on behalf of the Parliament of Pakistan in recognition of the National Assembly’s pioneering environmental initiatives, including its status as the world’s first 100% solar-powered Parliament, transition towards a paperless parliamentary system and the under-development water harvesting project at the Parliament House. Speaker Sardar Ayaz Sadiq expressed his gratitude for the recognition and said that receiving the Inaugural Green Mace Award as Speaker of the National Assembly was a matter of great honour.
NA Speaker said the award was not merely an accolade but a recognition of the Parliament’ commitment to ensuring a cleaner and better environment for future generations. He emphasized that the journey towards becoming a Green Parliament was undertaken not for recognition but out of a sense of responsibility towards the people, children and generations who would inherit the Parliament in the future.
The National Assembly of Pakistan has transitioned to 100% solar energy, making it the world’s first Parliament to operate entirely on solar power. The National Assembly has also advanced towards a paperless working environment through the use of electronic tablets for parliamentary proceedings, reducing reliance on printed documents and promoting digital parliamentary practices.
The ongoing rainwater harvesting project at Parliament House is another important component of the National Assembly’s environment-friendly initiatives aimed at conserving and efficiently utilising water resources.
Participants of the 69th Commonwealth Parliamentary Conference appreciated Pakistan’s Green Parliament initiative and its environmentally responsible measures, describing the National Assembly’s experience as a model for Commonwealth Parliaments seeking to advance sustainable and environment-friendly parliamentary practices.
پاکستان کی پارلیمان کو 69ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں پہلا گرین میس ایوارڈ مل گیا
قومی اسمبلی کا گرین پارلیمنٹ اقدام، سو فیصد شمسی توانائی اور ماحول دوست اقدامات ایوارڈ کا اعتراف قرار
گرین میس ایوارڈ آنے والی نسلوں کے لیے صاف اور بہتر ماحول کے عزم کا اعتراف ہے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
اسلام آباد، 17 ستمبر 2026: پاکستان کی پارلیمان کے لیے ایک تاریخی اعزاز، 69ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کے مرکزی پروگرام میں قومی اسمبلی پاکستان کو پہلے گرین میس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کی پارلیمان کی جانب سے دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کا گرین میس ایوارڈ وصول کیا۔ یہ ایوارڈ قومی اسمبلی کے گرین پارلیمنٹ اقدام، دنیا کی پہلی سو فیصد سولر توانائی سے چلنے والی پارلیمان ہونے، پیپر لیس پارلیمانی نظام کی جانب پیش رفت اور دیگر ماحول دوست اقدامات کے اعتراف میں دیا گیا۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گرین میس ایوارڈ ملنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بطور اسپیکر قومی اسمبلی یہ ایوارڈ وصول کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز محض ایک ایوارڈ نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے صاف اور بہتر ماحول یقینی بنانے کے پارلیمانی عزم کا اعتراف ہے۔ گرین پارلیمنٹ کی جانب سفر کسی اعزاز کے حصول کے لیے نہیں بلکہ عوام، بچوں اور آنے والی نسلوں کے ساتھ ذمہ داری کے احساس کے تحت شروع کیا گیا۔
اسپیکر نے کہا کہ گرین میس ایوارڈ منزل نہیں بلکہ پائیدار ماحول کے لیے مزید اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ ہے۔
قومی اسمبلی پاکستان نے اپنی توانائی کی ضروریات کے لیےسو فیصد شمسی توانائی اختیار کر رکھی ہے، جس کے باعث اسے دنیا کی پہلی سو فیصد سولر توانائی سے چلنے والی پارلیمان کا اعزاز حاصل ہے۔ قومی اسمبلی نے پارلیمانی کارروائی کو ڈیجیٹل بنانے اور کاغذ کے استعمال میں کمی کے لیے الیکٹرانک ٹیبلٹس کے استعمال کے ذریعے پیپر لیس پارلیمانی نظام کی جانب بھی اہم پیش رفت کی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے منصوبے کا اجرا بھی قومی اسمبلی کے ماحول دوست اقدامات کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد پانی کے وسائل کا تحفظ اور مؤثر استعمال ہے۔
دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کے شرکاء نے پاکستان کے گرین پارلیمنٹ اقدام اور ماحول دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے قومی اسمبلی کے تجربے کو دولت مشترکہ کی دیگر پارلیمانوں کے لیے قابلِ تقلید ماڈل قرار دیا۔
گرین میس ایوارڈ پاکستان کی پارلیمان کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ، پائیدار ترقی، ڈیجیٹل پارلیمانی نظام اور وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کے لیے جاری کوششوں کا اہم بین الاقوامی اعتراف ہے۔