Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The National Assembly Session has been prorogued on Wednesday, the 24th June, 2026.
Print Print

وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون کا فرانس کا دورہ؛ مقامی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے استقبالیہ تقریب کا اہتمام

Sunday, 2nd August, 2026

وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون کی فرانس آمد پر مقامی پاکستانی کمیونٹی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ 

 
اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز افراد اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
 
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا محمد قاسم نون نے پرتپاک استقبال اور محبت بھرے جذبات پر پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔ 
 
انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی وطن کے حقیقی سفیر ہیں اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ قومی مفادات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
 
چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون نے اپنے خطاب میں مسئلہ جموں و کشمیر پر تفصیلی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔
 
وفاقی وزیر رانا محمد قاسم نون نے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں قیادتوں نے باہمی ہم آہنگی، دانشمندانہ حکمتِ عملی اور قومی یکجہتی کے ذریعے ملک کو درپیش چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا ہے اور قومی مفادات کا ہر سطح پر کامیابی سے دفاع کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور فرانس کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تجارت، تعلیم، ثقافت اور پارلیمانی روابط کے فروغ سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے اس ضمن میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔
 
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کے قومی مفادات کے فروغ اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔