Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The National Assembly Session has been prorogued on Wednesday, the 24th June, 2026. | Committee Meetings: 11:00 AM: 13th meeting of the Standing Committee on Human Rights at Committee Room No. 07 (4th Floor), Parliament House, Islamabad
Print Print

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمنٹ لاجز کا دورہ، 104 اضافی فیملی سویٹس پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ

Tuesday, 28th July, 2026
تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، منصوبے کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے، اسپیکر کی سی ڈی اے حکام کو ہدایت
 
اسلام آباد، 28 جولائی 2026ء: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاجز سے ملحقہ 104 اضافی فیملی سویٹس پر جاری تعمیراتی کام اور تیار کردہ ماڈل فیملی سویٹ کا جائزہ لیا۔
 
اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ و انسداد منشیات طلال چوہدری بھی اسپیکر سردار ایاز صادق کے ہمراہ تھے۔ کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ممبر انجینئرنگ نے اسپیکر سردار ایاز صادق کو 104 اضافی فیملی سویٹس پر جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔
 
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے سی ڈی اے حکام کو تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے جاری تاخیر کے باعث نہ صرف لاگت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے بلکہ اراکینِ پارلیمان کو بھی رہائش کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
 
یاد رہے کہ یہ منصوبہ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے تاخیر کا شکار رہا، جو اسپیکر سردار ایاز صادق کی گہری دلچسپی اور مسلسل کاوشوں کی بدولت تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
 
اس موقع پر سیکرٹری قومی اسمبلی سعید احمد میتلا، جوائنٹ سیکرٹری ایڈمنسٹریشن جواد عابد سمیت سی ڈی اے اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔