اسپیکر سردار ایاز صادق کا ممبر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان اظہار خان نیازی کے چچا کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
Monday, 6th July, 2026
اسلام آباد: 6 جولائی 2026: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ممبر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان، اظہار خان نیازی کے چچا، رضا الٰہی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ رضا الٰہی کا انتقال اظہار خان نیازی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے ایک نہایت کٹھن اور صبر آزما لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزیز کے انتقال کا صدمہ ناقابلِ تلافی نقصان ہوتا ہے، اور وہ اس غم کی گھڑی میں اظہار خان نیازی اور ان کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم رضا الٰہی کی مغفرت، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے، جبکہ تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔