Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The Sitting of the National Assembly has been adjourned to meet again on Sunday, the 21st June, 2026 at 11:00 a.m. | Committee Meetings: 11:00 AM: 29th meeting of the Standing Committee on Finance and Revenue (Revised Notice) at Committee Room No. 2, First Floor, Parliament House, Islamabad
Print Print

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفٰی شاہ کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت

Saturday, 4th April, 2026
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفٰی شاہ نے پاکستان کے سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک مدبر، دور اندیش رہنما اور عوام کے حقیقی نمائندے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملکی سیاست کو نئی سمت اور وژن عطا کیا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوامی شعور کو بیدار کرنے میں تاریخی کردار ادا کیا۔
 
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ محروم اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کو اپنی سیاست کا محور بنایا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے متوسط طبقے کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی ایک مضبوط، فعال اور عوامی قوت بن کر ابھری۔
 
ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفٰی شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ملک میں جمہوریت، مساوات اور عوامی حقوق کے علمبردار تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں 1973 کا آئین قوم کے لیے ایک مضبوط آئینی بنیاد بنا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اصلاحات آج بھی قومی ترقی اور پالیسی سازی کے لیے رہنمائی فراہم کر رہی ہیں۔
 
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ملکی ترقی، جمہوری استحکام اور عوامی خوشحالی کے لیے اصولی سیاست، مضبوط ادارے اور عوامی خدمت کا جذبہ ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قربانیاں ہر پاکستانی کے لیے مشعل راہ ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کے مطابق عوامی فلاح کو یقینی بنا کر پاکستان کو مستحکم اور خوشحال بنایا جائے گا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔