NA Speaker Sardar Ayaz Sadiq condemns Quetta suicide attack on BNP rally
Wednesday, 3rd September, 2025
Islamabad: 3rd September 2025: National Assembly Speaker Sardar Ayaz Sadiq has strongly condemned the suicide attack on the Balochistan National Party (BNP) rally at Sariab Road in Quetta, terming it a cowardly and shameful act of terrorism. The Speaker expressed deep sorrow over the loss of precious lives and offered heartfelt condolences to the bereaved families. He prayed for the elevation of ranks of the martyrs and patience for their loved ones.
He thanked Allah Almighty for the safety of Sardar Akhtar Mengal and Mahmood Khan Achakzai, who remained unharmed in the attack.
Speaker Sardar Ayaz Sadiq said that terrorists targeting innocent citizens and political workers were enemies of humanity. He alleged that “Indian-sponsored elements were attempting to destabilise peace in Balochistan. The Speaker affirmed that such cowardly acts could not shake the nation’s resolve in the fight against terrorism.
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بی این پی کے جلسے کے باہر خودکش حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد: 3 ستمبر 2025: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کوئٹہ، سریاب روڈ پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ اور شرمناک فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے حملے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ معصوم شہریوں اور سیاسی کارکنوں کی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے سردار اختر مینگل اور محمود خان اچکزئی کے محفوظ رہنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر بھارتی سرپرستی میں بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں.انہوں نے کہا کہ اس المناک واقعے میں ملوث شرپسند عناصر کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اللّه تعالی سے شہدا کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔