Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The National Assembly Session has been prorogued on Friday, the 28th August, 2026.
Print Print

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا زاہدہ راؤ کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

Saturday, 14th June, 2025
اسلام آباد: 14 جون 2025: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اے بی این سے وابستہ صحافی زاہدہ راؤ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 
 
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے جاری تعزیتی پیغام میں زاہدہ راؤ اور انکے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں انکا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
 
اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔