Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The Majlis-e-Shoora (Parliament) in joint sitting has been adjourned to meet again on Wednesday, the 12th February, 2025 at 11:00 a.m. Committee Meetings:11:00 AM: 1st Meeting of Sub-Committee of the SC on Privatization at Committee Room No.2, (1st Floor), Parliament House, Islamabad | 11:00 AM: 7th meeting of the SC on Communications at Constitution Room (Second Floor), Parliament House, Islamabad. | 11:30 AM: 3rd meeting of the Sub-Committee of SC on Finance and Revenue at Committee Room of Federal Board of Revenue (FBR), FBR House, Islamabad | 02:30 PM: 6th meeting of the SC on Parliamentary Affairs at Committee Room No.7 (4th Floor), Parliament House, Islamabad |
Print Print

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی (آر آئی یو جے) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

Thursday, 30th January, 2025
 
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی (آر آئی یو جے) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
 
اسلام آباد، 30 جنوری 2025; اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے راولپنڈی اسلام یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے سالانہ انتخابات میں طارق علی ورک صدر، آصف بشیر چوہدری جنرل سیکرٹری، بشیر عثمانی سینئر نائب صدر، عمار برلاس نائب صدر، ندیم چوہدری سیکرٹری فنانس، راجہ بشیر عثمانی سمیت افشاں قریشی، اسماء نواز، ثوبیہ مشرف، آفتاب جہاں، علی اختر، توصیف عباسی، رانا فرحان اسلم، غفران چشتی، نوابزادہ شاہ علی، اسد شیر کو بطور ممبران ایگزیکٹو باڈی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
 
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے جاری تہنیتی پیغام میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آر آئی یو جے کے نو منتخب عہدیداران کی کامیابی انکی قیادت پر صحافتی برادری کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران راولپنڈی اسلام یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) صحافتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافتی برادری کی جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافتی برادری پارلیمان کا اہم جزو ہے۔پارلیمان صحافتی برادری کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔  
 
اسپیکر قومی اسمبلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران آر آئی یو جے ملک میں جمہوریت کے فروغ اور عوام کے مسائل کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے کے لیے بے پایاں خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران کی کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔