Islamabad; 27th January 2025; The Speakers’ Forum, a collective of Pakistan’s top parliamentary leaders, has strongly condemned the recent attack on the convoy of Azad Jammu and Kashmir (AJK) Legislative Assembly Speaker Chaudhry Latif Akbar. The incident, described as a serious assault on democratic values, has prompted swift action from the National Assembly Speaker, Sardar Ayaz Sadiq.
Acting on his directives, the Secretary National Assembly has written to the Chief Secretary and Inspector General of Police in AJK, calling for an immediate investigation into the attack. The letters, issued on behalf of the Speakers’ Forum—which includes the Senate Chairman, provincial & legislative assembly Speakers—expressed grave concern over what they described as a dangerous precedent for the safety of elected representatives.
The correspondence highlighted that despite prior threats reportedly received by the Speaker, the local administration failed to provide adequate security measures. The Forum has demanded a detailed report on the incident within three days and urged swift legal action against those responsible.
“This attack is not only a direct threat to the safety of parliamentary representatives but also an affront to the principles of democracy and governance,” the letters stated.
The Forum also called on the AJK authorities to implement immediate measures to prevent similar incidents in the future, warning that such events could undermine public confidence in the country’s democratic institutions.
The Speaker’s Office reiterated the Forum’s commitment to ensuring the safety and dignity of public representatives, emphasizing the importance of robust security and accountability mechanisms.
اسپیکرز فورم کی جانب سے اسپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قافلے پر قاتلانہ حملے کی مذمت۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر سیکرٹری قومی اسمبلی کی جانب سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس آزاد جموں کشمیر کو فوری انکوائری کیلئے خطوط ارسال
اسلام آباد: 27 جنوری، 2025: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر سیکرٹری قومی اسمبلی نے چیئرمین سینٹ، چاروں صوبائی اسمبلیوں اور آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان کے اسپیکرز پر مشتمل اسپیکرز فورم کی جانب سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس آزاد جموں و کشمیر کو خطوط ارسال کیے ہیں جن میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر حالیہ قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ خطوط میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر پر حملے کو جمہوری اقدار اور عوامی نمائندوں کی سلامتی پر سنگین حملہ قرار دیا گیا ہے۔
خطوط میں اس واقعے کو پارلیمانی نمائندوں کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے اراکین پارلیمنٹ کیلئے شدید خطرے کا باعث ہیں اور جمہوری اداروں کے وقار کو مجروح کرتے ہیں۔ خطوط میں ابتدائی رپورٹس کے مطابق، حملے سے پہلے دھمکیاں موصول ہونے کے باوجود مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
خطوط میں اسپیکرز فورم کی جانب سے اس معاملے پر فوری اور جامع انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ہے اور مشتبہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ خطوط میں آزاد جموں و کشمیر کی مقامی انتظامیہ سے تین دن کے اندر اس واقعے کی مکمل رپورٹ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
خطوط میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی نمائندوں کی حفاظت کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے، اور ایسے واقعات کے دوبارہ رونما نا ہونے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ خطوط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات عوام کے اعتماد کو مجروح کر سکتے ہیں۔ خطوط میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھیں۔
خطوط میں کہا گیا ہے کہ اسپیکرز فورم اس بات پر زور دیتا ہے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور مستقبل میں ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے قابل عمل اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔