Ensuring fundamental right for women a collective responsibility says NA Speaker Sardar Ayaz Sadiq
Islamabad, January 23, 2025: Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq has allowed female staff members of the National Assembly Secretariat to leave for home before sunset during sessions of the National Assembly.He stated that protecting women's rights is collective responsibility.He also stressed on the need to take all necessary steps to provide balance between professional and domestic responsibilities for women.
Dr. Shahida Rahman, Secretary General of the Women Parliamentary Caucus, extends appreciation to the Speaker's initiative, stating that the Parliament is committed to protect women's rights. She added that this decision will facilitate women in balancing work and family life.
MNA Nikhat Shakeel, Convener of the Parliamentary Caucus on Child Rights, said that this step will have a positive impact on child upbringing and is an important step towards improving women's lives.
Shaista Pervez Malik, Country Ambassador/MNA for Women Political Leaders, said that this initiative is also worth emulating for other institutions, and its implementation is necessary in government and private institutions for women.Female members of the National Assembly and employee appreciated the Speaker's initiative and urged all government and private institutions to follow such initiatives.
اسلام آباد: 23 جنوری 2025: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین اسٹاف ممبران کو سیشن کے دوران مغرب سے قبل گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، اور ہم خواتین کو پیشہ ورانہ اور گھریلو ذمہ داریوں میں توازن فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔
ویمن پارلیمانی کاکس کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے، اور پارلیمنٹ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا یہ فیصلہ خواتین کو ملازمت اور خاندان کے توازن میں سہولت فراہم کرے گا۔
کنوینر پارلیمانی کاکس برائے چلڈ رائٹس، نکہت شکیل نے کہا کہ یہ اقدام بچوں کی پرورش پر مثبت اثر ڈالے گا، اور خواتین کی زندگی میں بہتری لانے کی جانب ایک اہم قدم ہے.
ویمن پولیٹیکل لیڈرز کی کنٹری ایمبیسڈر/ایم این اے شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ یہ اقدام دیگر اداروں کے لیے بھی قابلِ تقلید ہے، اور خواتین کے لیے حکومتی و نجی اداروں میں اس کا نفاذ ضروری ہے۔ قومی اسمبلی کی خواتین اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی کے اس اقدام کی تعریف کی اور دیگر تمام سرکاری و نجی اداروں کو اس اقدام کی تقلید کی تلقین کی۔