Hungarian Envoy to Pakistan Calls on National Assembly Speaker
Friday, 12th July, 2024
NA Speaker, Hungarian Envoy Discuss Bilateral Ties & Parliamentary Cooperation
(Islamabad, 12th July, 2024): Speaker of the National Assembly Sardar Ayaz Sadiq has said that Pakistan and Hungary enjoy a long-standing friendly relationship based on a shared commitment to global peace and sustainable development. It is crucial to further enhance these relations for the mutual benefit of the people on both sides, he remarked, during a meeting with the Hungarian Envoy to Pakistan, H.E. Mr. Béla Fazekas, who called on him at the Parliament on Friday.
While discussing parliamentary cooperation, the Speaker emphasized regular interaction between parliaments, mainly through parliamentary friendship groups and the exchange of parliamentary delegations, in order to share and learn from each other's experiences.
The Speaker also underscored the need to expand cooperation in other areas of mutual interest including trade, investment and education.
The Ambassador expressed gratitude to the Speaker for his kind remarks and reiterated that Hungary views Pakistan as an important regional stakeholder. He also presented the invitation letter of the Hungarian Speaker to the National Assembly Speaker, inviting him to lead parliamentary delegation to Hungary. The envoy also committed to actively pursue all matters focused at further strengthening of linkages in areas of mutual interest, in addition to fostering parliamentary and cultural exchanges.

اسپیکر قومی اسمبلی سے پاکستان میں تعینات ہنگری کے سفیر کی ملاقات
اسپیکر قومی اسمبلی کا پاکستان اور ہنگری کے مابین دوطرفہ تعلقات پارلیمانی مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور
(اسلام آباد، 12 جولائی 2024): اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات عالمی امن اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعاون اور رابطوں کا فروغ دونوں ممالک کی عوام کے بہترین مفاد میں ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات ہنگری کے سفیر مسٹر بیلا فازیکاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔
اسپیکر نے دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان رابطوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہو گا ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں قائم پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس دونوں پارلیمانوں میں رابطوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور دیگر اقتصادی و سماجی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ہنگری کے سفیر نے ہنگری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کے تاثرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے، ہنگری پاکستان کے ساتھ دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیّت دیتا اور انہیں مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔سفیر نے سپیکر قومی اسمبلی کو ہنگری کے اسپیکر کی جانب سے پارلیمانی وفد کے ہمراہ ہنگری کا دورہ کرنے کا دعوت نامہ پیش کیا۔سفیر نے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔