Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

Today In National Assembly: 11:00 AM: National Assembly Session | Committee Meetings: 01:30 PM: Meeting of the Pakistan-South Africa Parliamentary Friendship Group (PFG) at Committee Room No.7 (4th Floor), Parliament House, Islamabad | 02:00 PM: 29th meeting of the SC on Interior and Narcotics Control (Postponed) at Constitution Room (2nd Floor), Parliament House , Islamabad | 02:30 PM: 29th meeting of the Standing Committee on Finance and Revenue (Revised Notice) at Committee Room No. 02, First Floor, Parliament House, Islamabad
Print Print

سانحہ آرمی پبلک سکول کا درد قوم کے دل میں روز اول کی طرح تازہ ہے،اسپیکر قومی اسمبلی

Friday, 15th December, 2023

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، راجہ پرویز اشرف
 
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائےگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی 9 ویں برسی کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔
 
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 16 دسمبر کے دلخراش واقعے نے  پورے ملک کو جس غم اور دکھ میں مبتلا کیا تھا وہ ناقابل بیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے ان معصوم  ہیروز کی قربانیوں سے ہمیں یہ پیغام ملتا ہے کہ ہمیں آپس کے باہمی اختلافات کو بھلا کر دہشتگردی سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال ملک کیلئے مل جل کر کوشیش کرنی چاہیے۔
 
انہوں نے کہا کہ 9 سال کے بعد بھی  سانحہ اے پی ایس کا غم روز اول کی طرح پوری قوم کے دلوں میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اُن خاندانوں پر فخر ہے جنہوں نے اس عظیم صدمے کو برداشت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اُن غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔اسپیکر نے سانحہ اے پی ایس کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی تاریخ میں اے پی ایس کے معصوم ہیروز  کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نے پوری قوم کو دہشتگردی کے خلاف متحد کیا اور مسلح افواج نے پوری قوم کی مدد سے دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کا اعادہ کیا جس کے نتیجے میں کافی حد تک دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر دہشتگرد ہماری سیکیورٹی فورسز  کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کو ناکام بنانے کیلئے مسلح افواج بھرپور عزم کے ساتھ دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے نبردآزما ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو ایک بار پھر دسمبر 20214 والے جذبے کو دہراتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تعلیم کو اپنی میراث بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے بچوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔اسپیکر نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے بچّوں کے درد اور دکھ پوری قوم آج میں محسوس کر رہی ہے۔