Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The Sitting of the National Assembly has been adjourned to meet again on Monday, the 19th October, 2026 at 05:00 p.m.
Print Print

ایڈیشنل سیکرٹری برائے قانون سازی قومی اسمبلی محمد مشتاق کو تغمہ امتیاز ملنے کے اعزاز میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد

Tuesday, 15th August, 2023


ایڈیشنل سیکرٹری برائے قانون سازی قومی اسمبلی محمد مشتاق کو تغمہ امتیاز ملنے کے اعزاز میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد


اسلام آباد، 15 اگست، 2023؛قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری (شعبہ قانون سازی) محمد مشتاق کو صدر پاکستان کی جانب سے ان کی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نوازنے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین، ایڈیشنل سیکرٹری برائے خصوصی اقدامات سید شمعون ہاشمی، ڈی جی (آئی آر) وسیم اقبال چوہدری سمیت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دیگر اعلیٰ افسران اور عملے کے ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے اسپیکر قومی اسمبلی اور اپنی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد مشتاق ایک قابل، فرض شناس اور محنتی آفیسر ہیں اور انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا جانا ان کی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ خصوصاً قانون سازی کے عمل میں ان کی نمایاں خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق کو تمغہ ملنا پورے سیکرٹریٹ کے لیے باعث مسرت و اعزاز ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اپنی اس کامیابی کو اپنے والدین کی دعاؤں اور سینئر افسران کی رہنمائی اور تعاون کے مرہون منت قرار دیا۔