Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The National Assembly Session has been prorogued on Monday, the 15th April, 2024 | In exercise of the powers conferred by clause (1) of Article 54 read with clause (3) of Article 56 of the Constitution of the Islamic Republic of Pakistan, the President has been pleased to summon both Houses to assemble together in the Parliament House, Islamabad on Thursday, the 18th April, 2024 at 4:00 p.m.
Print Print

مسلئہ کشمیر تقسیم پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اسکا حل خطے میں امن و ترقی کے لیے ضروری ہے؛ اسپیکر و قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی

Thursday, 5th January, 2023

 پاکستان کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی تحریک کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف 

 کشمیر سے متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کہ لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے ، قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی 
 
اسلام آباد: 4 جنوری 2023: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور قائم مقام اسپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ حق خودارادیت ہر فرد کا بنیادی حق ہے، عالمی برادری کو بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کے حوالے سے اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی پرامن تحریک کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور کشمیری عوام کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کشمیر کے یوم حق خودارادیت کے موقع پر کیا جو ہر سال 5 جنوری کو منایا جاتا ہے۔
 
اسپیکر نے کہا کہ آج کا دن عالمی برادری کو کشمیر سے متعلق اپنے وعدوں کی یاد دہانی کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بھارت و پاکستان ( یو این سی آئی پی) نے قرارداد منظور کی تھی جو جموں وکشمیر کے عوام کو اپنا حق خودارادیت استعمال کرنے کے لئے آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے انعقاد کی ضمانت دیتی ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ اقوام متحدہ کو 73 سال قبل کیے گئے اپنے وعدے کا پاس رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اس حق سے انکار دراصل انسانی آزادی، انسانی حقوق کے تحفظ و فروغ کے عالمی کنونشنز سے بھی انکار ہے۔ بھارت اس بنیادی انسانی حق کا سب سے بڑا مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کی مزمت کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کشمیری عوام کو قابض بھارتی افواج کی جانب سے اجتماعی سزا دی جا رہی ہے اور خطہ کو دنیا کا سب سے بڑا فوجی زون بنا دیا گیا ہے۔ بھارت بین الاقوامی قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ خطے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کی جدو جہد کی ہرممکن حمایت جاری رکھے گا۔ 
 
اس موقع پر قائم مقام اسپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اقوام متحدہ کے ان وعدوں کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کی زمانت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت ان کا جمہوری حق ہے اور پاکستان کشمیریوں کے اس موقف کی بھرپور ہمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیریوں کا ان کا حق خود ارادیت ملنے تک جدوجہد جاری رہے گی اور پاکستان ہر پلیٹفارم پر اس مسلے پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔