Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The National Assembly Session has been prorogued on Wednesday, the 10th July, 2024
Print Print

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا منڈی بہاوالدین کے قریب کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے چار بچے اور دو خواتین کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار۔

Thursday, 16th May, 2024


اسلام آباد۔16مئی، 2024؛اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  نے منڈی بہاؤ الدین کے قریب نور پور میراں کے مقام پر دریائے جہلم میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور  افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر نے غمزدہ خاندانوں کے نام جاری تعزیتی پیغام میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 4 بچوں اور 2 خواتین کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر دل رنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی خاندان کے چھ افراد کا جانی نقصان ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔