Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The Sitting of the National Assembly has been adjourned to meet again on Thursday, the 20th June, 2024, at 5:00 p.m.
Print Print

لیلتہ القدر انسان کو اللہ تعالیٰ سے قریب ہونے اور بخشش طلب کرنے کا بھرپور موقع فراہم کرتی ہے، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اسپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی لیلتہ القدر کی بابرکت رات میں پوری قوم سے ملک کو درپیش بحرانوں سے نکلنے کی دعا کی اپیل

Saturday, 6th April, 2024

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا ہے کہ لیلتہ القدر انسان کو اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنے اور اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرنے کا سنہری موقع فراہم کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیلتہ القدر کے موقع پر کیا جو 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب کو نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

 
اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ لیلتہ القدر وہ رات ہے جس رات ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمد ؐ پر قرآن مجید اترا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رات ہزار مہینوں سے افضل ہے جس میں فرشتے اللہ کی اجازت سے زمین اترتے ہیں اور عبادت کرنے والوں پر سلامتی بھیجتے ہیں ۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی وہ اس رات کو ملک کو درپیش چیلنجز سے نکلنے کے لیے اللہ تعالی کے حضور گڑگڑا کر دعا کریں۔انہوں نے کہا کہ قوم دعا کی قبولیت کی اس گھڑی میں اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کو ضرور یاد رکھیں جو گزشتہ 6 ماہ سے ظلم و بربریت کی چکی میں پس رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ لیلتہ القدر ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ قرآن مجید کی تعلیمات کو اپنا کر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
 
اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ لیلتہ القدر وہ بابرکت رات ہے جس رات ملائکہ اپنے رب کی اجازت سے زمین پر اترتے ہیں اور اس رات کو صبح تک سلامتی بھیجتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ رات سلامتی کی رات ہے اور آپس میں امن اور سلامتی سے رہنے کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ اس رات کی فضیلت و براکات سے بہرامند فرمانے کا موقع فراہم کرے۔