Last Updated On: 1st December 2021, 08:29 PM
Home | Advertisments | Careers | Downloads | Useful Links | FAQs | Contact Us 
The National Assembly Session has been prorogued on Friday, the 19th November, 2021 Committee Meetings:10:30 AM: House & Library at Constitution Room | 11:30 AM: 10th meeting of the SC on Kashmir Affairs & Gilgit Baltistan at Committee Room No.7, 4th floor Parliament House | 11:30 AM: 85th meeting of the Public Accounts Committee (PAC) at Committee Room No.2 Parlilament House | 02:00 PM: Meeting of the Sub-Committee-V of PAC (Revised) at Committee Room No. 2 | 02:00 PM: 17th meeting of the SC on Parliamentary Affairs (Revised) at Committee Room No.7, 4th floor Parliament House |

Press Release Details

Share Print
Pak-Afghan Trade & Investment Seminar will be held on 26-27 October, 2020
Tuesday, 20th October, 2020

پاکستان کی قومی اسمبلی کی میزبانی  میں  ‘‘پاکستان ۔افغانستان تجارت اور سرمایہ کاری فورم ’’کے موضوع پر 26اور 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد ہو گا۔

اسلام آباد؛ 20اکتوبر، 2020: قومی اسمبلی آف پاکستان کی میزبانی میں  "پاکستان۔افغانستان تجارت اور سرمایہ کاری فورم ’’کے موضوع پر 26اور 27اکتوبر  2020" سیمینار منعقد ہونے جارہا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی دعوت پر افغان پارلیمنٹ کے (ولولسی) جرگہ کے سپیکر میر رحمان رحمانی  کی سربراہی میں 17رکنی پارلیمانی وفد سیمینار میں شرکت کرے گا۔

 افغانستان کے  پارلیمانی وفد کا دورہ  پاکستان اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں قائم پارلیمانی دوستی گروپوں کی ایگزیکٹو کمیٹی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے  جو دو طرفہ تعلقات  کومستحکم بنانے اور باہمی  تجارت  اورافغان  ٹرانزٹ  ٹریڈ میں حائل  رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیےایک  فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

 سیمینار میں پاکستان اور افغانستان  کی سیاسی اور پارلیمانی قیادت   کے علاوہ  افغانستان  کی تجارتی برادری کے نمائندے ، پاکستان کے  دانشور ، ماہرین ،معروف سرمایہ کار تاجر برادری ، سول سوسائٹی اورمیڈیا کے نمائندے شرکت کریں گے۔سیمینار میں دونوں ممالک کے  پارلیمانی میں رابطوں  میں اضافے اور دوطرفہ تجارتی تعلقات اور  علاقائی امن و  سلامتی سمیت دونوں ممالک کے مابین دیگر حل طلب امور کو زیر  غور لایا جائے گا ۔

اس دو روزہ سیمینار میں افتتاحی اور اختتامی  تقریبوں کے علاوہ  پاکستان اور افغانستان  کے مابین تجارت کو فروغ دینے سے متعلق مختلف موضوعاتی اجلاس  منعقد ہونگے ۔ سیمینار  کی  افتتاحی تقریب  میں   وزیر اعظم پاکستان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گےاور کلیدی خطاب کریں ۔ سیمینار کی افتتاحی تقریب کے دوران افغان صدر اشرف غنی کا ویڈیو پیغام بھی ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

اس سیمینار کو دونوں اقوام کو مزید قریب لانے  کے لیے ایک اہم سنگ میل تصور کیا جارہا ہے۔ اُمید کی جارہی ہے کہ سیمینار دونوں ممالک کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک  جامع حکمت عملی وضع  کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔ اس سیمینار سے دونوں برادر ممالک کے مابین سیاسی اور پارلیمانی تعاون اور ہم آہنگی کی  بھی نئی راہیں ہموار ہونگے۔