Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The National Assembly Session has been prorogued on Monday, the 29th April, 2024
Print Print

ڈی آئی خان میں کسٹم اہلکاروں پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ/اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی مذمت

Friday, 19th April, 2024



اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہلکاروں پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا فائرنگ کے نتیجے میں پانچ  کسٹم اہلکاروں سمیت 7 افراد کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار۔

دہشتگردانہ کارروائیاں ملک کے خلاف گھناؤنی شازش ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث شرپسند عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل کی دعا۔