Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The Sitting of the National Assembly has been adjourned to meet again on Monday, the 29th April, 2024 at 4.00 p.m.
Print Print

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے ڈین مارک میں ترکیہ کے سفارتخانے کے سامنے قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

Tuesday, 28th March, 2023
 
اسلام آباد، 28 مارچ، 2023؛اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے ڈین مارک میں ترکیہ کے سفارتخانے کے سامنے قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔اسلام ایک پر امن مذہب ہے اور تمام مذہب کے ماننے والے کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے۔مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات اور احساسات مجروح ہوئے ہیں۔اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ اسلامو فوبیا کے تدارک کے لیے مسلم اُمہ کو مشترکہ موقف اختیار کرنا ہو گا۔ انہوں نے عالمی برادری کو قرآن مجید جیسی مقدس کتاب کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے کردار ادا کرنے پر زور دیا۔