Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

| Today In National Assembly: 11:00 AM: National Assembly Session |
Print Print

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) اسلام آباد کی اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات۔

Thursday, 21st January, 2021

اسلام آباد، 21 جنوری 2021Ø› اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی اسلام آباد) قاضی جمیل الرحمن  Ø¬Ù…عرات Ú©Û’ روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دارالحکومت میں امن او امان اور پولیس Ú©Û’ پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 Ø§Ø³Ù¾ÛŒÚ©Ø± قومی اسمبلی اسد قیصر Ù†Û’ کہا کہ وفاقی دارالحکومت Ú©ÛŒ پولیس فورس Ú©Ùˆ پیشہ ورانہ بنانے Ú©Û’ ضرورت ہے۔ انہوں Ù†Û’ کہا کہ اسلام آباد Ú©Û’ رہائشیوں Ú©Ùˆ تحفظ فراہم کرنا پولیس Ú©ÛŒ بنیادی ذمہ داری ہے پولیس Ú©Ùˆ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں Ú©Û’ ساتھ ساتھ عوام دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے Ú©ÛŒ ضرورت ہے تاکہ عوام Ú©Ùˆ پولیس Ú©Û’ عوام دوست رویے پر اعتماد حاصل ہو سکے۔انہوں Ù†Û’ کہا کہ جرائم اور معاشرتی برائیوں Ú©Û’ خاتمے Ú©Û’ لیے پولیس فورس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی Ù†Û’ آئی جی اسلام Ú©Ùˆ عوام Ú©Û’ جان ومال Ú©ÛŒ حفاظت Ú©Ùˆ یقینی بنانے Ú©Û’ ہدایات کیں۔ انہوں Ù†Û’ کہا کہ عوام کا پولیس فورس سے براہ راست رابطہ ہوتا ہے لہذا پولیس آفیسر Ú©Ùˆ عوام Ú©Û’ سماجی معاملات سے نمٹنے Ú©Û’ لیے خندہ پیشانی اور شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیں۔

آئی جی اسلام آباد نے اسپیکر قومی اسمبلی کو پولیس کی اصلاحات کے حوالے سے بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس فورس کو ماڈل پولیس بنائیں گے تاکہ وہ عوام کو دوستانہ ماحول فراہم کر سکیں۔ انہوں نے کہا پولیس کے شعبے میں جدید طرز کی اصلاحات کے لیے ٹریننگ کورس کروائے جائیں گے۔