Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The National Assembly Session has been prorogued on Wednesday, the 10th July, 2024
Print Print

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی یوم عرفہ کے موقع پر حج کی سعادت حاصل کرنے پر تمام حجاج کرام کو حج کی مبارکباد۔

Saturday, 15th June, 2024

 

 

 

 

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں سعودی حکومت کو حجاج کرام کیلئے بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا۔

فریضہ حج ادا کرنا اور اس کی ادائیگی میں سہولت مہیا کرنا دونوں باعث فضیلت ہیں، سردار ایاز صادق

اسپیکر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس حج کے صدقے اور اس کی رحمت سے تمام عالم اسلام کی مشکلات کو حل اور دعاؤں کو قبول فرمائے۔ اللہ تعالیٰ مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو دشمن قوتوں کے ظلم، بربریت اور نسل کشی سے نجات دلائے اور حق خود ارادیت کے حصول میں آسانیاں اور آزادی جیسی عظیم نعمت کبریٰ عطاء فرمائے۔ 

یوم عرفہ کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے ملک خدادا پاکستان کو معاشی، سیاسی اور جغرافیائی استحکام اور ہر شعبہ ہائے زندگی میں مزید ترقی، خوشحالی، کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے دعا کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے حج انتظامات میں بہتری لانے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اس سال قریباً تین لاکھ پاکستانی سرکاری یا نجی کمپنیوں کے ذریعے اپنا اہم ترین مذہبی فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ان تمام حجاج کرام کو تمام تر ممکن سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا اور حکومت پاکستان کی جانب سے مقرر کئے گئے خدام حجاج کو باور کرایا کہ وہ  اپنے فرائض منصبی پوری دیانتداری اور مذہبی جذبے سے پورا کریں۔