Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

| Today In National Assembly: 11:00 AM: National Assembly Session |
Print Print

اسپیکر قومی اسمبلی کی لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت۔ حملے کے نتیجے میں کیپٹن سمیت دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

Sunday, 9th June, 2024


اسلام آباد، 9 جون، 2024؛ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اسپیکر نے حملے کے نتیجے میں کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 جوانوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید کیپٹن محمد فراز الیاس اور دیگر بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جہنوں نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں سیکیورٹی فورسز کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔انہوں نے کہا کہ بہادر سیکیورٹی جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئیں۔دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے۔دہشتگرد اپنی مذموم سازش میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ملک میں دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے لڑنے والے جوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔قوم اپنے جری سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی۔انہوں نے کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 سیکیورٹی اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ڈپٹی اسپیکر نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد دشمن کے ناپاک عزائم پر عمل پیرا ہیں، قوم دشمن کے ناپاک ایجنڈے کی کسی صورت میں تکمیل نہیں ہونے دے گی۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ڈپٹی اسپیکر اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔