Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

| Today In National Assembly: 11:00 AM: National Assembly Session |
Print Print

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے جمعیتِ علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات۔

Thursday, 6th June, 2024

اسلام آباد، 6 جون، 2024؛اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز  سے جمعرات کے روز جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی اسمبلی کے رواں اجلاس، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سمیت چمن بارڈر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال۔ کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر کو چمن بارڈر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چمن بارڈر پر کاروبار پرعائد سختیوں کی وجہ سے مقامی افراد احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی افراد سرحد پر روزگار کے سلسلے میں چھوٹے موٹے کاروبار کرکے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر عائد سختیوں اور ویزا لے کر روزگار کرنے میں مقامی افراد کو  مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر دیگر کراسنگ پوائنٹس پر بھی کاروبار پر سختیوں کی وجہ سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے  حکومت کو اس سلسلے میں مقامی افراد کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے اس سلسلے میں اسپییکر قومی اسمبلی کو کردار ادا کرنے کا کہا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان کو چمن بارڈر سمیت پاک-افغان بارڈر کے دیگر کراسنگ پوائنٹس پر مقامی ابادی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے اور اس سلسلے میں حکومت پر بات کرنے کا بھی یقین دلایا۔