Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

| Today In National Assembly: 11:00 AM: National Assembly Session |
Print Print

اسپیکر قومی اسمبلی کا کرغستان میں پاکستانی طلباء کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار

Saturday, 18th May, 2024

 

اسلام آباد: 18 مئی 2024: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کرغستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی طلباء کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ مقامی  افراد کی جانب سے پاکستانی طلباء کے ہاسٹلوں پر دھاوا بولنے اور انکو تشدد کا نشانہ بنانے کی اطلاعات انتہائی تکلیف دہ اور قابل افسوس ہیں۔  
 
اسپیکر  نے بشکیک میں قائم پاکستانی سفارتخانے کو طلباء کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ طلباء ہمارا  روشن مستقبل اور بیرون ممالک میں پاکستان کے سفیر ہیں۔  ان  کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

اسپیکر نے بشکیک  میں مقیم  پاکستانی  طلباء  کی حفاظت کو یقینی بنانے اور انکے اپنے  اہلخانہ کے ساتھ رابطے کروانے کے لیے وزارت خارجہ کی جانب سے اٹھائے گئے بر وقت  اقدامات  کو  بھی سراہا ۔

اسپیکر نے زخمی طلباء کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور انکی جلد صحت یابی اور حفاظت کے لئے دعا بھی کی ۔