Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The Sitting of the National Assembly has been adjourned to meet again on Thursday, the 20th June, 2024, at 5:00 p.m.
Print Print

9th May; The Darkest Day in History of Nation, says NA Speaker Sardar Ayaz Sadiq , Pakistan owes its existence to sacrifices of the security forces, says NA Speaker Sardar Ayaz Sadiq

Wednesday, 8th May, 2024

Islamabad: Honourable Speaker National Assembly of Pakistan has said that 9th May will always be remembered as the darkest day in the history of Pakistan when the very foundations of the country were attacked by the miscreant elements, compromising the integrity and prestige of martyrs. He also said that every patriotic Pakistani has categorically denounced the conspiracy to create a wedge between the nation and its armed forces. He further added, "Pakistan owes its existence and integrity to the sacrifices rendered by brave personnel of our security agencies". He expressed these views while denouncing the nefarious designs and mayhem perpetrated by anti-state elements, involved in the riots on 9th May 2023.

While strongly denouncing the  nefarious activities of rioters of 9th May, the Speaker also reiterated that every Pakistani would continue to safeguard the integrity and respect of martyrs who had rendered their lives for the honour and integrity of the Motherland. He also said that the rouge elements had committed such heinous crimes which were not only unimaginable for every peace-loving and patriotic Pakistani but which even the enemies of Pakistan could  never have  dared. While referring on the blatant attacks on the symbols of national pride and honour such as the Jinnah House, monuments of the martyrs, military installations and state institutions, the Speaker regretted that no one had ever dared to cast evil eye on these sacred icons of national pride. He reaffirmed the pledge to restore and protect the state assets, adding that Pakistan owed its development and prosperity to sacrifices of brave personnel of Pakistan Security Forces. He also said that exemplary punishment was essential to discourage thr propagandists and their handlers involved in 9th May riots. He also said that People and Parliament of Pakistan stood shoulder to shoulder with its security forces especially in the war against terrorism. He also expressed his firm belief that Pakistani security agencies would eliminate terrorism and extremism from the soil of Pakistan once and for all and Pakistan would again be on the path to progress and prosperity.
 




اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ملکی تاریخ کے سیاہ ترین واقعہ سانحہ 9مئی کا سال مکمل ہونے پر مسلح افواج سے یکجہتی کا اظہار۔

پاکستان کی بقاء اور سلامتی مسلح افواج کے بہادر جوانوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

پوری قوم پاک افواج کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے،سپیکر قومی اسمبلی

سانحہ 9 مئی کو ملکی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد، 8 مئی 2024: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین واقعہ سانحہ 9 مئی  کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر افواج پاکستان اور شہدائے قوم  کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ پاکستانی قوم کو اپنی افواج اور ملک کی خاطر ان کی دی گئی قربانیوں پر فخر ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری افواج کے شہداء نے ملک کی بقاء اور ملک سے دہشتگری کے خلاف جنگ میں جو لازوال قربانیاں  پیش کی ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ شہداء زندہ قوموں کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ 9 مئی کی ایک سال مکمل ہونے پر اپنے جاری بیان میں کیا۔

سپیکر نے کہا کہ 9 مئی 2023 کو جو کچھ ہوا اس پر پوری قوم آج بھی رنجیدہ ہے۔ ناعاقبت اندیش اور گمراہ افراد کی بدولت شرانگیز واقعات، توڑ پھوڑ اور جناح ہاؤس سمیت اہم فوجی تنصیبات پر حملہ ملک اور قوم کی ناموس پر بدنما داغ ہے۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں اس قسم کی شرپسند کارروائیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔9 مئی کو جناح ہاؤس ، فوجی تنصیبات اور ریاستی اداروں پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حملہ کیا گیا اور ملکی وقار کو پامال کرنے کی گھناؤنی کوشش کی گئی -
اسپیکر قومی اسمبلی نے خاص طور پر پاک افواج کے شہداء اور ان سے وابستہ یادگاروں کی بے حرمتی اور توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ شہدا کے ورثا سے اظہار تاسف کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ پوری قوم شہدا کے ورثا سے شرمسار ہے اور انہیں یقین دلاتی ہے کہ ایسے بہیمانہ حملہ آوروں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ اسپیکر نے مزید کہا کہ9 مئی جیسے اقدامات نے شہداء کے اہلخانہ کے زخموں کو دوبارہ سے تازہ کیا ہے جو کسی صورت مندمل نہیں ہوسکتے۔

اسپیکر نے کہا کہ ملک کی خاطر جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کے مزارات کی بےحرمتی کرنا نہایت شرمناک فعل تھا۔ شر پسند عناصر جو ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کی کاروائیوں میں ملوث ہیں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ قوم گواہ ہے کہ ان عناصر نے اس سے پہلے بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کو پستی کے گرداب میں پھنسانے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ قوم کا بچہ بچہ اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اور ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا تو پوری قوم اپنی پاک افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہوگی۔

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ آج کا دن ملک کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب پاک افواج کے شہداء کی توہین، ان کی یادگاروں کو مسمار کیا گیا اور ملک کی تاریخی عمارت جناح ہاؤس کو نقصان پہنچایا گیا۔ 9 مئی میں ملوث افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچانے اور انہیں نشان عبرت بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج کی ملک کی خاطر دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔