Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The Sitting of the National Assembly has been adjourned to meet again on Thursday, the 20th June, 2024, at 5:00 p.m.
Print Print

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کو خیبر پختونخواہ کے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد۔

Sunday, 5th May, 2024

ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کا فیصل کریم کنڈی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار ۔

فیصل کریم کنڈی کا بطور گورنر خیبر پختونخواہ تقرر پارٹی قیادت، اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں کے قائدین کا ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

فیصل کریم کنڈی ایک کہنہ مشق، زیرک اور مدبر سیاسی رہنما ہیں، سید میر غلام مصطفیٰ شاہ

فیصل کریم کنڈی پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، سید میر غلام مصطفیٰ شاہ

فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر تقرری ان کا پارٹی قیادت کے ساتھ دیرینہ وابستگی کا نتیجہ ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

فیصل کریم کنڈی کا بطور گورنر تقرر صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نئے دور کا آغاز ثابت ہو گا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں صوبے اور وفاق میں ہم آہنگی اور رابطوں کو فروغ ملے گا، ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ

ڈپٹی اسپیکر کی فیصل کریم کنڈی کی کامیابی اور کامرانی کیلئے دعا۔