Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The Sitting of the National Assembly has been adjourned to meet again on Thursday, the 20th June, 2024, at 5:00 p.m.
Print Print

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا عالمی یوم صحافت کے موقع پر پیغام ; ذرائع ابلاغ کو ریاست کا چوتھا ستون قرار دیا گیا ہے،اسپیکر سردار ایاز صادق

Friday, 3rd May, 2024
ملک کے مثبت تشخص کو اُجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد ۔ 2 مئی 2024: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک کے مثبت تشخص کو اُجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے صحافتی برادری کی جدوجہد قابل ستائش ہے۔ ذرائع ابلاغ کو صحافت کا چوتھا ستون مانا جاتا ہے۔ موجودہ حکومت آزادی اظہارِ رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے اور صحافتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری بیان میں کیا جو جمعہ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ جمہوری معاشرے کی تشکیل میں صحافت کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اپنی اہمیت اور افادیت کی وجہ سے عصرِ حاضر میں میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون مانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی کارروائی اور دیگر سرگرمیوں کو عوام تک پہنچانے میں پریس گیلری کے صحافیوں کا کردار قابلِ تحسین ہے، آزادی صحافت کیلئے صحافتی برادری نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کے دن کے منانے کا مقصد آزادیِ صحافت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات اٹھانا ہے جس سے آزادیِ صحافت کی راہ میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگیوں میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے صحافیوں کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کو درست خبر تک پہنچنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی ہے۔ انہوں نے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کی قربانی دینے والے صحافیوں کی  قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔