Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The Sitting of the National Assembly has been adjourned to meet again on Thursday, the 20th June, 2024, at 5:00 p.m.
Print Print

The country's progress and prosperity hinges upon ensuring basic rights to labor class says NA Speaker

Tuesday, 30th April, 2024

 

ISLAMABAD, 30th April 2024: Honourable Speaker National Assembly of Pakistan Sardar Ayaz Sadiq has said the role of labour and working class of society is pivotal for country's progress and prosperity. He said that the protection of the rights of the labor class is indispensable for the development of the country. He expressed these views on the occasion of International Labor Day, which is celebrated across the world on 1st May to appreciate and acknowledge the role of the working class for betterment of world.

The speaker said that 1st May is a day to acknowledge the sacrifices rendered by workers who sacrificed their lives for their rights. While paying tribute to the services of the working class for the construction and development of the country, he said, "the world owes its progress to every drop of labourer's blood."

The speaker said that Pakistan has always strived to protect the rights of the working class. He also said that he urged the political forces to play their role in effective legislation for the welfare of the working class. He said that the contribution of labour class for development of each socio-economic sector of society demands collective  strive for ensuring basic rights to labour class i.e. education, health and ensuring social safety net programmes for labour class. He said that Parliament of Pakistan would continue to formulate legislation for welfare of labour class.

On this occasion, Deputy Speaker Syed  Ghulam Mustafa Shah said that labour day reminds us the sacrifices and hardwork of labour class. He also said that the working class is playing an important role in the progress and development. He said that the legislation is key to protect all basic rights of labour class. He expressed the hope that the incumbent government would play its respective role for welfare of working class.

 

اسلام آباد، 30 اپریل 2024: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی لیبر ڈے  کے موقع پر کیا جو ہر سال یکم مئی کو دنیا بھر میں مزدور طبقے کی قربانیوں، کردار اور اُن کے حقوق سے متعلق آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ آج کا دن ہمیں شکاگو کے ان مزدوروں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جہنوں نے اپنے حقوق کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے لیبر ڈے کے موقع پر ملک کی تعمیر وترقی کے لیے محنت کش طبقے کی خدمات کو  خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں محنت کش طبقے کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ لیبر ڈے دنیا بھر میں محنت کش طبقے کے کردار، اپنے کام سے لگن اور عزم و استقامت کو اجاگر کرنے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان ہمیشہ محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کے لیے کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں  پر زور دیا کہ وہ محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے موثر قانون سازی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم محنت کش طبقے کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا اس طبقے کی ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کو سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ آج کا دن ہمیں محنت کش طبقے کی قربانیوں اور جدو جہد کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان نے  ہمیشہ محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کیا ہے اور اُن کے حقوق کے تحفظ کے لیے پالیسیاں اور قوانین وضع کیے ہیں۔انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ نو منتخب حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔