Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The Sitting of the National Assembly has been adjourned to meet again on Thursday, the 20th June, 2024, at 5:00 p.m.
Print Print

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار۔

Monday, 29th April, 2024


اسلام آباد ، 29اپریل، 2024؛اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 اسپیکر نے سائرہ افضل تارڑ اور ان کے اہلخانہ کے نام جاری تعزیتی پیغام میں سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم افضل تارڑ ایک زیرک اور بردبار سیاسی شخصیت کے مالک انسان تھے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی ملک و قوم اور اپنے حلقے کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پیش کی جانے والی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات ان کے اہلخانہ کیلئے بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے سائرہ افضل تارڑ سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحوم افضل تارڑ کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی اپنے علاقے کی عوام اور ملک کے لیے پیش کی جانے والی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔