Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The Sitting of the National Assembly has been adjourned to meet again on Thursday, the 20th June, 2024, at 5:00 p.m.
Print Print

The resolution of Kashmir Issue according to the aspirations of the Kashmiri people is indispensable for the peace and stability of the region

Monday, 5th February, 2024

Speaker National Assembly Raja Pervez Ashraf stated that for lasting peace and stability in the region, the resolution of the Kashmir Issue according to the aspirations of the Kashmiri people and the resolutions of the United Nations Security Council is indispensable. He added, “freedom movement cannot be suppressed by using force on innocent Kashmiris”. Expressing complete solidarity with the Kashmiri people, he reiterated Pakistan's principled stand on the Kashmir issue and expressed determination to continue diplomatic, political and moral support to the Kashmiri people. He expressed these views on the eve of ‘Kashmir Solidarity Day’ which is celebrated every year on 5th February.

 
Moreover, Speaker NA said that the Kashmiri people have been resisting India's usurpation of Kashmir for more than 7 decades and are sacrificing their lives for freedom. He added, “The atrocities committed by India to crush the right of self-determination of the Kashmiri people in Indian Illegally Occupied Kashmir shall go down in the annals of history”. Speaker NA reiterated, Pakistan has always strongly supported the right of self-determination of Kashmiris at the political, moral and diplomatic levels and want a fair and peaceful settlement of all Regional & International disputes, especially Kashmir & Palestine.
 
The speaker condemned the ongoing serious violations of human rights by Indian forces in Indian Illegally Occupied Jammu and Kashmir (IIOJK) and urged international community to take notice of them and play an effective role in ending them. He reiterated, “permanent solution to the Kashmir issue is possible only through referendum in Indian Illegally Occupied Jammu and Kashmir as per the resolution of United Nations”. 
 
Moreover, Speaker NA urged International Community to ensure the implementation of the UN Resolutions on Kashmir Issue and to put pressure on India to end the use of unwarranted force in Indian Illegally Occupied Kashmir.
 
“Pakistan seeks to play its role in achieving peaceful and sustainable solutions to all conflicts in the world”, stated Speaker NA, while lamenting over the massive loss of innocent Palestinian lives due to acts of terrorism & serious violations of human rights committed by Israeli Occupation Forces in Palestine from the past 5 months. He further stated that Israeli brutality and massacre of innocent children and civilians in Palestine is against the modern norms of the world. Speaker NA emphasized on the fact that without a peaceful solution to the issue of Kashmir and Palestine, it is impossible to establish lasting peace in the world. Speaker NA stated that Pakistan shall absolutely and firmly continue to extend moral, political and diplomatic support to the Kashmiri and Palestinian people on all International Platforms.
 
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ
ڈائریکٹریٹ جنرل آف میڈیا
 
پریس ریلیز
 
*مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل خطے کے امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے، سپیکر قومی اسمبلی*
 
اسلام آباد، 4 فروری 2024: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مسلہ کشمیر کا کشمیری عوام امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر طاقت کے استعمال سے تحریک آزادی کو دبایا نہیں  جا سکتا ہے ۔انہوں نے کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر  پاکستان کے اصولی موقف کو دہرایا اور کشمیری عوام سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے  خیالات کا اظہار  یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کیا جو ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے۔
 
اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 7 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف برسرپیکار ہیں اور آزادی کےلیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیر ی عوام کی حق خودارادیت کی تحریک کو کچلنے کے لئے مظالم کی جو داستان رقم کی ہے وہ تاریخ میں ہمیشہ سیاہ باب کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی تحریک کی ہمیشہ سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر بھرپور حمایت کی ہے اور مسئلہ کشمیر کو  کشمیری عوام کی خواہشات اور  اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے اپنے اصولی موقف پر سختی سے قائم ہےاور کمشیر سمیت تمام تنازعات کا منصفانہ اور پر امن حل چاہتا ہے۔ 
 
سپیکر نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی افواج کی جانب جاری انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری کو ان کا نوٹس لینے اور ان کے خاتمے کے لیے موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد، دیرپا اور مستقل حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں  استصواب رائے سے ہی ممکن ہے۔
اسپیکر نے عالمی برادری پر اقوام متحدہ  کی کشمیر سے متعلق  قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور بھارت کی جانب مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا استعمال کے خاتمے کے لیے دباؤ ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔
 
پاکستان دنیا میں تمام تر تنازعات کا پر امن اور پائیدار حل کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ طاقت کی بیناد پر تنازعات کا حل ممکن نہیں ہے۔اسرائیل فورسز کی جانب سے فلسطین پر گزشتہ 5 ماہ سے جاری جارحیت کی وجہ سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا نقصان دہشتگردی کی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے زمرے میں آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی واحشانہ درندگی اور معصوم بچوں اور شہریوں کا قتل عام دنیا کے جدید اصولوں کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے پرامن حل کے بغیر دنیا میں پائیدار امن کا قیام ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے تمام پلیٹ فارم پر کشمیری اور فلسطینی عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔