Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

Print Print

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی پرویز شوکت کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Friday, 26th January, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی نے سینئر صحافی   پرویز شوکت کے اہلخانہ کے نام اپنے جاری تعزیتی پیغام میں مرحوم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی  پرویز شوکت کی صحافت کے شعبے کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا سینئر صحافی پرویز شوکت کی وفات صحافت کے شعبے کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے جس سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں کیا جاسکے گا۔
 
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔