Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

Print Print

اسپیکر قومی اسمبلی کی سینئر صحافی بیور چیف روزنامہ جنگ حافظ طاہر خلیل کو انٹرنیشنل میڈیا فورم کا شریک چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد۔

Saturday, 18th November, 2023
اسلام آباد، 18 نومبر، 2023؛اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ایشیائی پولٹیکل پارٹیز کانفرنس کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرنیشنل میڈیا فورم میں سینئر صحافی، کالم لسٹ، تجریہ نگار اور جنگ گروپ کے بیورو چیف حافظ طاہر خلیل کو متفقہ طور پر انٹرنیشنل میڈیا فورم کا  شریک چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے. 
 
اسپیکر نے اپنے ایک جاری بیان میں حافظ طاہر خلیل کو مبارک دیتے ہوئے حافظ طاہر خلیل کی صحافت کے  شعبے خصوصاً پارلیمان کی کاروائی کی  رپورٹنگ کے سلسلے میں خدمات کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ حافظ طاہر خلیل گزشتہ کئی دہائیوں سے پریس گیلری سے وابستہ ہیں اور پارلیمان کی کاروائی کی رپورٹنگ کا فریضہ انتہائی خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہے ہیں۔حافظ طاہر خلیل کا انٹرنیشنل میڈیا فورم کا چیئرمین منتخب ہونا انتہائی خوش آئند اور صحافت کے شعبے کے لیے اعزاز کی بات ہے۔اسپیکر نے حافظ طاہر خلیل کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔