Ensuring welfare and well-being of children is essential for bright future of country, says NA Speaker; 1st ever parliamentary caucus on child rights established to ensure well-being of children. NA Speaker
Sunday, 19th November, 2023
Palestinian innocent children, who are being mercilessly massacred by brutal Israeli Occupation Forces need attention of civilized world: NA Speaker
Islamabad; 19th November 2023: Speaker National Assembly Raja Pervez Ashraf stressed on the significance of child rights and stated that the Parliament of Pakistan has always vigorously worked for welfare and well-being of children. He stated that the Parliament, especially the 15th National Assembly, has achieved many milestones as regards to effective legislation for child welfare and child safety. He further said, "there is a positive correlation between socio-economic progress of a country and the state of well-being of its children". NA Speaker expressed these views on World Children’s Day which is commemorated on 20th November of each year.
Speaker National Assembly Raja Pervez Ashraf expressed dismay over the poor state of welfare and well-being of children worldwide and the growing socio-economic problems. The Speaker further elaborated on the effectiveness of the child-friendly and child welfare initiatives taken by the 15th National Assembly, namely the 1st ever Summer Democracy School, under 18 Internship Program, children’s speech competition held on the floor of the National Assembly along with 1st ever Children’s Parliament and the formation of 1st ever Parliamentary Caucus on Child Rights. He reiterated that the Parliament of Pakistan is completely committed towards the mission of welfare and betterment of children
Speaker NA expressed deep resentment over the shameful violation of child rights and war crimes being committed against Palestinian and Kashmiri children and stated that instead of launching collective and universal initiatives for betterment of children the world is still silently witnessing such heinous and gruesome acts of violence against children. The Speaker stressed over the ignorance and negligence of the International Community over the continuous & blatant violation of child rights and war crimes being committed by fascist Israeli Occupation Forces and State of India against children of Palestine and Kashmir, respectively. He further stated that in addition to the prevalent socio-economic hurdles towards achievement of child welfare and well-being, war crimes and genocide have made things far worse than one can imagine. Furthermore, NA Speaker expressed profound grief over the destruction of hospitals in Palestine, the loss of precious lives of innocent Palestinian children and the unimaginable misery being faced by children of Palestine due to the Immoral, Inhumane and Illegal Israeli bombardment.
*بچوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ملک کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف*
*بچوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پہلی بار چائلڈ پارلیمانی کاکس کا قیام عمل میں لایا گیا؛اسپیکر قومی اسمبلی*
*سفاک اسرائیلی افواج کے ہاتھوں بے دردی سے شہید ہونے والے معصوم فلسطینی بچوں کے جانی نقصان پر عالمی برادری کو فوری نوٹس لینے کی ضرورت ہے: اسپیکر قومی اسمبلی*
اسلام آباد; 19 نومبر 2023: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بچوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ پاکستان کی پارلیمان کی اولین ترجیح رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ بالخصوص 15 ویں قومی اسمبلی نے بچوں کی بہبود اور ان کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے موثر قانون سازی کے حوالے سے کئی اہم سنگ میل عبور کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا، "کسی بھی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی اور اس کے بچوں کی فلاح و بہبود کے مابین گہرا تعلق ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کیا جو ہر سال 20 نومبر کو منایا جاتا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے دنیا بھر میں بچوں کی فلاح و بہبود کی ابتر صورتحال اور بڑھتے ہوئے سماجی و اقتصادی مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔سپیکر نے 15ویں قومی اسمبلی کی جانب سے بچوں کی بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 15 ویں قومی اسمبلی نے اپنے آخری 16 ماہ میں بچوں کے حوالے سے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن میں 18 سال سے کم عمر کے طلباء وطالبات کیلئے پہلے ڈیموکریسی سکول، انڈر 18 انٹرن شپ پروگرام منعقد کیا جس کے تحت قومی اسمبلی ہال میں بچوں کے تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، بچوں کی پہلی پارلیمنٹ اور بچوں کے حقوق کے لیے پہلی پارلیمانی کاکس کا قیام بھی عمل لایا گیا شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ بچوں کی بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے مشن کے لیے پرعزم ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے بچوں کے حقوق کی شرمناک خلاف ورزی اور فلسطینی اور کشمیری بچوں کے خلاف جنگی جرائم پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ بچوں کو بہترین مستقبل فراہم کرنے کے لیے اجتماعی اور عالمی سطح پر فوری اقدامات اٹھانے کے بجائے دنیا اب بھی بچوں کے خلاف ایسے گھناؤنے اور بہیمانہ تشدد پر خاموش ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے فلسطین اور کشمیر کے بچوں کے خلاف فاشسٹ اسرائیلی اور بھارتی افواج کی ریاست کی سرپرستی میں بچوں کے حقوق کی مسلسل اور صریح خلاف ورزی اور جنگی جرائم پر عالمی برادری کی لا تعلقی اور خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی فلاح و بہبود کے حصول کی راہ میں موجودہ سماجی و اقتصادی رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ جنگی جرائم کی صورتحال کو بدتر بنا دیا ہے۔سپیکر نے فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی وحشیانہ بمباری سے ہسپتالوں کی تباہی، معصوم فلسطینی بچوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع اور انہیں درپیش ناقابل تصور مصائب پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل فورسز کی فلسطینی بچوں پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر بچوں کی شہادتوں کی دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کا قتل عام دنیا بھر کے انسانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام عالم فلسطینی بچوں پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔