Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The National Assembly Session has been prorogued on Wednesday, the 10th July, 2024
Print Print

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا عاصم جیلانی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت۔

Sunday, 17th September, 2023

اسلام آباد، 16 ستمبر،2023؛ اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے روزنامہ جہان پاکستان کے چیف رپورٹر نیشنل پریس کلب کے سابق ممبر گورننگ باڈی عاصم جیلانی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے عاصم جیلانی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔