Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

Print Print

گوجر خان پی پی 8 کی یونین کونسل چیمیاں سے راجہ پرویز اشرف کو بڑی کامیابی مل گئی

Sunday, 17th September, 2023

*گوجر خان سے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پی پی 8 و سابق چیئرمین یونین کونسل سوئی چیمیاں سے ملک شیر افگن اپنی پوری برادری کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل۔*


گوجر خان (15 ستمبر، 2023؛ گوجر خان پی پی 8 کی یونین کونسل چیمیاں سے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری و سابق چیئرمین ملک شیر افگن نے اپنی برادری کے ہمراہ جمعہ کے روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی۔ملاقات میں خرم پرویز راجہ، شاہ رخ راجہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں حلقہ گوجر خان میں لگائے گے ترقیاتی منصوبوں سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے سابق سیکرٹری جنرل پی پی 8 و سابق چیئرمین ملک شیر افگن نے اپنی برادری کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہتے ہوئے راجہ پرویز اشرف اور ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے سابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن پی پی 8 و سابق چیئرمین یونین کونسل چیمیاں ملک شیر افگن اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے دیگر زعماء کو خوش آمدید کہا اور ان کی بھرپور شمولیت کو پارٹی کی مضبوطی کے لیے اچھا شگون قرار دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی و پارلیمانی جماعت ہے اور عوام کو طاقت کا سرچشمہ مانتی ہے۔انہوں نے کہا  بطور وزیراعظم پاکستان اور بطور اسپیکر قومی اسمبلی انہوں نے گوجر خان کی عوام سے کیے گے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔گوجر خان میں پاسپورٹ آفس، نادرہ آفس اور سوئی گیس افسسز  کے قیام اور جدید طرز سے آراستہ ریلوے اسٹیشن، پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس گوجر خان راولپنڈی، گوجر خان کی متعدد یونین کونسلوں کو سوئی گیس کی فراہمی، سفاری پارک سمیت دیگر عوامی فلاح و بہبود کے لیے لگائے گئے منصوبے گوجر خان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔انہوں نے کہا کہ پاسپوٹ، نادرہ اور سوئی گیس افسسز کے قیام سے عوام کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں گوجر خان کی عوام نے خدمت کا مزید موقع دیا تو گوجر خان کی تعمیر و ترقی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گا۔

 



سابق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے حلقہ گوجر خان کی تعمیر و ترقی کے لیے لگائے گے منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کی ناقابل فراموش خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے راجہ پرویز اشرف کو تحصل گوجر خان کی تعمیر و ترقی کا محور قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا مقصد راجہ پرویز اشرف کی ولولہ انگیز قیادت میں گوجر خان کی مزید تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان میں راجہ پرویز اشرف کے بطور وزیراعظم پاکستان اور بطور اسپیکر قومی اسمبلی لگائے گئے میگاہ پراجیکٹس کی تحصل گوجر سمیت ملحقہ تحصیلوں کے عوام معترف ہیں اور ان منصوبوں کے اجراء کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان میں پاسپورٹ آفس، نادرہ آفس اور سوئی گیس افسسز  کے قیام اور جدید طرز سے آراستہ ریلوے اسٹیشن، پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس گوجر خان راولپنڈی، متعدد یونین کونسلوں کو سوئی گیس کی فراہمی، سفاری پارک سمیت دیگر عوامی فلاح و بہبود کے لیے لگائے گئے منصوبے انتہائی قابل اہم کارنامے ہیں جنہیں جھٹلایا نہیں جا سکتا۔