Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The Sitting of the National Assembly has been adjourned to meet again on Thursday, the 20th June, 2024, at 5:00 p.m.
Print Print

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی عمر حیات خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

Sunday, 17th September, 2023

اسلام آباد، 15 ستمبر، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بول نیوز کے سینئر صحافی عمر حیات خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر نے عمر حیات خان کے نام اپنے جاری تعزیتی پیغام میں ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی وفات کو ان کے اہلخانہ کے لیے بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اسپیکر نے اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔