قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائےمتاثرہ ملازمین کی 57 ویں میٹنگ پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل کی سربراہی میں منعقد ہوئی.
Thursday, 8th June, 2023
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا
پریس ریلیز
اسلام آباد8 جون() قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائےمتاثرہ ملازمین کی 57 ویں میٹنگ پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل کی سربراہی میں منعقد ہوئی.
نیشنل فوڈ سیکورٹی
افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ صائمہ اسد اور سمیرا کے بادے میں رپورٹ طلب کی گئی تھی،وہ ہم نے دے دی ہے،اس کے علاوہ ادارے کے ٹوٹل ملازمین 2200 ہیں ،کنٹریکٹ ملازمین 500 جبکہ ڈیلی ویجز 900 ہیں۔اجمل خان ملازم نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم 2018میں ٹیسٹ انٹرویو دے کر بھرتی ہوئے،توصیف نے کمیٹی کو 2019 میں ڈیلی ویجز بھرتی ہوا ادادہ ریگولر نہیں کر رہا۔کمیٹی نے افسران سے سوال کیا کہ کمیٹی کی واضح احکامات کے باوجود ملازمین کو ریگولر کیوں نہیں کیا گیا۔افسران نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے رابطہ کیا ہوا ہے پوسٹس دستیاب نہیں تھیں،جلد ریگولر کر دیں گے۔کمیٹی نے حکم دیا کہ 3 دن کے اندر اندر تمام غیر مستقل ملازمین کو مستقل کیا جائے۔
نیشنل فوڈ سیکورٹی
وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے ذیلی ادارہ فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے افسران نے بتایا کہ ہمارے پاس بورڈ کے 22 ریگولر ملازمین ہیں اور دیگر دیگر پروجیکٹس میں 51 ملازمین کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں۔محمد زاہد کے بارے رپورٹ دیتے ہوئے کمیٹی نے بتایا کہ کہ 2011 میں 54 ملازمین کو نکالا گیا تھا مذکورہ ملازم بھی انہی میں تھا،ہم نے اس کا مکمل ریکارڈ 471 ملازمین والی لسٹ میں ڈال دیا ہے۔کمیٹی نے حکم دیا کہ 471 ملازمین کی مکمل رپورٹ دی جائے اور ان کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے،
لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ ایک بندہ ڈیلی ویجز ہے۔جو ابھی بھرتی کیا ہے،کمیٹی نے حکم دیا کہ جو بندہ بھرتی کیا گیا ہے اس کی مکمل تفصیل کمیٹی کو دی جائے،اورنگزیب ڈرائیور نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم دو ڈرائیورز پروجیکٹ کے ہیں ،پروجیکٹ 30 جون کو ختم ہو جائے گا،کمیٹی نے حکم دیا کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر اورنگزیب اور محمد علیم کو ریگولر کیا جائے۔شریف خان وغیرہ 8 ملازمین کی درخواست پر رپورٹ طلب اور 471 ملازمین کی لسٹ میں شامل کرنے کا حکم،
نیشنل فوڈ سیکورٹی
نیشنل فوڈ سیکورٹی کے ذیلی ادارہ سیڈ سرٹیفکیٹس کے افسران نے بتایا کہ ہمارے پروجیکٹ کے 30 ملازمین ہیں اور کوئی ملازم کنٹریکٹ یا ڈیلی ویجز نہیں ہے۔پروجیکٹ 30 جون کو ختم ہو رہا ہے،کمیٹی نے حکم دیا کسی پروجیکٹ ملازم کو نہ نکالا جائے اور تمام کو ریگولر کیا جاہے،
نیشنل فوڈ سیکورٹی
نیشنل فوڈ سیکورٹی کے ذیلی ادارہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ ہماری پاس 12 ڈیلی ویجز ملازمین ہیں جن کو ریگولر کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لیٹر لکھ دیا ہے،جلد ان کو ریگولر کر دیں گے۔کمیٹی کا تین دن کے اندر اندر ریگولر کرنے کا حکم.
وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس
وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ذیلی ادارہ پی ایچ اے کے افسران نے ںتایا کہ ہمارے پآس پروجیکٹ کے 65 ملازمین ہیں،کمیٹی نے 65 ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے جلد پراسس کرنے کا حکم دے دیا۔7 ملازمین کے بارے مکمل مراعات کے ساتھ بحال کرنے کا حکم تھا ان کے ساتھ مزید ملازمین بھی شامل ہیں۔158 ملازمین کی تفصیلی رپورٹ طلب،کمیٹی نے حکم دیا کہ تمام ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر بورڈ میٹنگ کی جائے اور مسائل حل کئے جائیں۔
فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے پاس 25 کنٹریکٹ اور 250 ڈیلی ویجز ملازمین ہیں۔کمیٹی نے کہا کہ 21 دسمبر کے احکامات پر عمل کیوں نہیں ہوا۔امان الله وغیرہ 8 ملازمین کی رپورٹ بھی طلب۔2009 سے آج تک جتنے بھی ملازمین بھرتی کئے گئے ان کی بھی مکمل رپورٹ کمیٹی کو دی جائے۔افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ محمد مسرور احمد بھی 250 ملازمین کی لسٹ میں شامل ہے،کمیٹی نے معزور،ویمن اور منیارٹی کے کوٹہ کی رپورٹ طلب کر لی۔عمران ملازم کو صبح دس بجے تک بحالی کا حکم،شعیب زمان پٹواری کی درخواست پر رپورٹ طلب۔
میٹنگ میں قومی اسمبلی ایم این اے نوید امیر جیوا اور ایم این اے کشور زہرہ نے شرکت کی۔