Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

Majlis-e-Shoora (Parliament) has been prorogued on Thursday, the 18th April , 2024 |The National Assembly has been summoned to meet on Friday, the 19th April, 2024 at 10:30 a.m. in the Parliament House, Islamabad
Print Print

کالام بی بی انٹرنیشنل وویمن انسیٹیوٹ بنوں کے قیام کا بل صدر مملکت کی توثیق کے بعد ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا بنوں اور ملحقہ اضلاع کی عوام کو مبارکباد

Wednesday, 7th June, 2023


اسلام آباد، 7 جون، 2023؛ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کالام بی بی انٹرنیشنل وویمن انسٹیٹیوٹ کے بل 2023 کی صدر کی توثیق کے بعد ایکٹ آف پارلیمنٹ بننے پر بنوں سمیت جنوبی اضلاع کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کالام بی بی انٹرنیشنل وویمن انسٹیٹیوٹ کا قیام علاقے کی عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو اب پایا تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کالام بی بی انٹرنیشنل وویمن انسٹیٹیوٹ کے قیام سے ناصرف بنوں بلکہ محلقہ اضلاع کی طالبات کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ بنوں اور دیگر جنوبی اضلاع کی طالبات کو اعلی تعلیم کے حصول کے لیے پشاور جانا پڑتا تھا جو خواتین کے لیے مشکلات کا باعث تھا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں خواتین کے لیے اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نا ہونے کی وجہ سے اکثر طالبات اپنی تعلیم مکمل نہیں کر سکتی تھیں۔انہوں نے قومی اسمبلی اور سینٹ سے کالام بی بی انٹرنیشنل وویمن انسٹیٹیوٹ بنوں بل کی منظوری کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے کالام بی بی انٹرنیشنل ویمن انسٹیٹیوٹ بنوں بل 2023 کی توثیق پر اراکین پارلیمنٹ اور صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ کالام بی بی انٹرنیشنل ویمن انسٹیٹیوٹ کے قیام سے بنوں کی خواتین اعلیٰ تعلیم حاصل کر کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گئیں۔