Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The National Assembly Session has been prorogued on Friday, the 17th May, 2024
Print Print

Pakistan sweet home in Islamabad: a model of welfare to be emulated says NA Speaker

Sunday, 26th March, 2023
Serving humanity: the best goal in life says NA Speaker
 
Pakistan sweet home in Islamabad: a model of welfare to be emulated says NA Speaker
 
Islamabad: 26th March 2023; while addressing the fund raising ceremony at Pakistan Sweet Homes Islamabad, Speaker National Assembly Raja Pervez Ashraf has said that serving humanity is the best goal in life. He said that struggle for the welfare of needy and destitute incur blessings in both worlds. 
 
 
National Assembly Speaker Raja Pervez Ashraf  has applauded the tireless efforts of Ex-MNA/Chairperson Pakistan Sweet Homes Islamabad Mr.Zumrid Khan for maintaining the examplary model of welfare organisation. He said that such individuals are praiseworthy and their efforts for welfare of needy and destitute children will be unforgettable.
 
While stressing on the need to take care of needy people, Speaker Raja Pervez Ashraf has encouraged to support Pakistan Sweet Homes. He also expressed his resolve to continue to stand with Pakistan sweet homes as this place would nourish these children in such a way that they will play pivotal role in the history of Pakistan.
 
   
دنیا میں زندگی کا اصل مقصد انسانیت کی خدمت کا عظیم جذبہ ہے،اسپیکر قومی اسمبلی
 
پاکستان سویٹ ہوم کے ذریعے بے سہارا اور یتیم بچوں کی کفالت کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، راجہ پرویز اشرف 
 
اسلام آباد، 26 مارچ، 2023: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اتوار کے روز پاکستان سویٹ ہوم کی سالانہ فنڈ ریزنگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر نے سویٹ ہوم کے ذریعے بے سہارا اور یتیم بچوں کی کفالت کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 
 
انہوں نے کہا کہ زمرد خان بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور بڑے جذبے کے ساتھ یہ عظیم فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمرد خان ہمت، جذبے اور عزم کی روشن مثال ہیں۔ زمرد خان تن تنہا وہ کام کر رہے ہیں جو ادارے کیا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ اپنے خاص مقصد کا کام لیتا ہے۔ زمرد خان کا شمار بھی ان چند شخصیات میں ہوتا جن کو اللہ تعالیٰ نے اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے چنا ہے۔
 
اسپیکر نے کہا کہ اپنی زندگی کو بے سہارا لوگوں کے لیے وقف کرنا ہی اصل مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی فلاح و بہبود اور خدمت کرنے والے افراد خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ دنیا میں انسان نے اگر کسی مقصد کو حاصل کرنا ہے تو وہ انسانیت کی خدمت کا عظیم جذبہ ہے۔
 
اسپیکر نے کہا کہ سویٹ ہوم کے ہونہار بچے ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں یہ بچے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سویٹ ہوم میں تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ ماحول کی فراہمی یقیناً قابلِ رشک ہے۔ جس خوب صورت ماحول میں ان بچوں کی تعلیم و تربیت ہو رہی ہے یہ ان کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
اسپیکر نے پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے سویٹ ہوم سمیت دیگر فلاحی اداروں کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔