قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کی انتیسویں میٹنگ پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل کی زیر صدارت میں منعقدہوا.
Wednesday, 22nd March, 2023
وزارت صحت
افسران نے کمیٹی کے احکامات پر عملدرآمد رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ملازم صبغت کا معاملہ حل ہو گیا اور نوکری کر رہا ہے،جلد ریگولر کر دیں گے،کمیٹی نے حکم دیا کہ 10 دن کے اندر ریگولر کیا جائے،بشری بی بی وغیرہ ملازمین کا بھی 10 دن کے اندر مسائل حل کرنے کا حکم،آئی ایچ اے کے برطرف ڈرائیور ذیشان کو بحال کرنے کا حکم،غلام حسن وغیرہ 50 سے زائد ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم اور فنانس ڈویژن ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور پلاننگ ڈویژن کو معاونت کا حکم،ملازم شہاب الدین کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم،جمیل احمد این آئی ایچ کے ملازم کی درخواست پر رپورٹ طلب
.
وزارت پیٹرولیم
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ملازمین عمران امیر اور شعیب احمد وغیرہ 52 ملازمین کے کوائف چیک کر کے ابتدائی تاریخ بھرتی کے وقت مطلوبہ ڈگریوں کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے اور 52 ملازمین کو بحال کیا جائے۔عبدالوحوحید کھوسو اور سعید کھوسو سمیت 8 ملازمین۔کو بحال کرنے کا حکم،ملازم برکت کو مکمل مراعات کے ساتھ بحال کرنے کا حکم،سپریم کورٹ کے آرڈر سے بحال ہونے والے ملازمین نے کمیٹی کو بتایا کہ ہماری پوائنٹ ٹو پوائنٹ پے فکسیشن نہیں کی گئی،اور نہ ہی سنیارٹی کے مسائل حل ہو رہے ہیں،چیئرمین کمیٹی نے سیکڈ ملازمین کی پوائنٹ ٹو پوائنٹ پے فکسیشن اور۔سنیارٹی کے مسائل حل کرنے کےلئے ممبر متاثرہ ملازمین کمیٹی کشور زہرہ کی سربراہی میں سب کمیٹی بنائی جو انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کر کے تین دن کے اندر اندر مسائل حل کر کے کمیٹی کو رپورٹ دے گی۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن
سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ سیکڈ ملازمین بحال ھو چکے ہیں،14 ہزار 60 ملازمین جو کہ کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ہیں ان کو ریگولر کرنے کیلئے بورڈ سے منظوری کیلئے کیس بھیج دیا ہے،جلد ریگولر کر دیں گے۔کمیٹی نے حکم دیا آئندہ میٹنگ میں تمام احکامات پر عملدرآمد رپورٹ کے ساتھ ایم ڈی ایس این جی سی اور جی ایم ایچ آر میٹنگ میں شریک ہوں۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن
کمیٹی نے سندھ ،بلوچستان کوٹہ سے متعلق دی گئی احکامات پر رپورٹ طلب کی،ڈاکٹر ساجدہ نے کمیٹی کو بتایا کہ کمیٹی کے حکم کے باوجود ہمیں ریگولر نہیں کیا گیا،کمیٹی نے حکم دیا کہ ڈاکٹر ساجدہ سمیت دیگر 5 ڈاکٹرز کو فوری طور پر ریگولر کیا جائے،آفتاب علی نے کمیٹی کو بتایا کہ کمیٹی کا مکمل مراعات کیساتھ بحال کرنے کا حکم تھا لیکن مجھے نئی بھرتی میں کر لیا گیا ہے،کمیٹی نے حکم دیا کہ آفتاب علی کو مکمل مراعات کے ساتھ بحال کیا جائے،
143 ملازمین کے بارے احکامات پر جلد عملدرآمد رپورٹ کمیٹی کو دینے کا حکم،سیکڈ ملازمین کے ایشوز پر چیئرمین کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل انتظامیہ کو کمیٹی کے دو نمائندوں سے پیر کے روز میٹنگ کرنے کا حکم دے دیا۔
میٹنگ میں قومی اسمبلی ایم این اے رمیش لعل،ایم این اے آسیہ عظیم،ایم این اے کشور زہرہ،ایم این اے قاسم خان خان نون نے شرکت کی