قومی اسمبلی کی جانب سے گولڈن جوبلی تقریبات کے انعقاد کے سلسلے میں سرگرمیاں شروع۔
Wednesday, 22nd March, 2023
MNA Ms.Asiya Azeem inaugurates the Braille version of the Constitution, designed by the Directorate General of Special Education
Islamabad: 22nd March 2023: MNA Ms Asiya Azeem inaugurated the Braille version of chapters of the constitution, designed by the Directorate General of Special Education, making it accessible to visually impaired individuals. Declamation, art, and painting contests for special children were also held as part of the event. Ms Asiya Azeem distributed prizes amongst the winners.
While addressing the event, Ms Asiya Azeem added that the constitution guarantees the provision of equal rights to all citizens and the Parliament of Pakistan is committed to ensuring that all citizens benefit from these provisions. The event received praise from the MNA, who commended the Directorate General of Special Education for organizing a successful program.
It is pertinent to mention that this event was organised in connection with golden jubilee celebration of Constitution which is being commemorated across the country.
ممبر قومی اسمبلی محترمہ آسیہ عظیم نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپیشل ایجوکیشن کی طرف سے ڈیزائن کردہ آئین کے بریل ورژن کا افتتاح کیا
اسلام آباد: 22 مارچ 2023:ممبر قومی اسمبلی آسیہ عظیم نے بدھ کے روز اسلام آباد میں سے آئین کی گولڈن کے انعقاد کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپیشل ایجوکیشن کی جانب منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔اس موقع ان نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپیشل ایجوکیشن کی جانب سے ڈیزائن کردہ آئین کے بریل ورژن کا افتتاح کیا۔
ڈیزائن کردہ آئین کے بریل ورژن کے افتتاح کا مقصد بصارت سے محروم افراد تک رسائی کو ممکن بنانا ہے۔تقریب میں خصوصی طور پر اہل بچوں کے لیے ڈیکلیمیشن آرٹ اور پینٹنگ کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔ محترمہ آسیہ عظیم نے مقابلے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ آسیہ عظیم نے کہا کہ آئین تمام شہریوں کو مساوی حقوق کی فراہمی کی ضمانت دیتا ہے اور پاکستان کی پارلیمنٹ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام شہری ان مواقع سے مستفید ہوں۔ تقریب کے تمام ممبران کی طرف سے سراہا گیا جنہوں نے ایک کامیاب پروگرام کے انعقاد پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کو سراہا۔
واضح رہے کہ یہ تقریب آئین کی گولڈن جوبلی تقریب کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی جس کو ملک بھر میں منایا جا رہا ہے