Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The Sitting of the National Assembly has been adjourned to meet again on Monday, the 22nd April, 2024 at 5.00 p.m.
Print Print

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کی انتیسویں میٹنگ پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل کی زیر صدارت میں منعقدہو

Tuesday, 21st March, 2023

 قومی اسمبلی سیکرٹریٹ 

(قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین )
 
پریس ریلیز 
اسلام آباد۔(21 مارچ 2023)قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کی انتیسویں میٹنگ پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل کی زیر صدارت میں منعقدہوا.
 
وزارت خزانہ
وزارت خزانہ کے ذیلی ادادے زرعی ترقیاتی بینک کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ کمیٹی کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہم نے کے ایس ایس ایل کمپنی کے 3331 ملازمین کو زرعی ترقیاتی بینک میں ضم کر دیا ہے،چیئرمین کمیٹی نے محبوب الرحمان ایگزیکٹو وائس پریڈنٹ زرعی ترقیاتی   بینک کو بورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگ سے منظوری کروانے پر سراہا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات کی ضرورت ہے،کمیٹی نے وزارت خزانہ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت قانون کو معاونت کا حکم دیا۔
 
نیشنل بینک آف پاکستان
افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ دیگر اداروں سے آئے ہوئے ملازمین میں سے 558 ملازمین کا مسئلہ حل کر چکے ہیں،چیئرمین کمیٹی نے افسران سے پوچھا کہ عمر شھزاد وغیرہ 194،فرحت پروین وغیرہ 21 ملازمین،نازیہ بتول و حلیمہ سعدیہ وغیرہ 162 ملازمین،عمران خان وغیرہ 13 ملازمین کی بارے جو احکامات جاری کئے گئے تھے ان کی کیا رپورٹ ہے،افسران نہ کمیٹی کو بتایا کہ فرحت پروین وغیرہ کے ساتھ جو ملازمین تھے ان کے ساتھ میٹنگ کی گئی ہے،کمیٹی نے کہا کہ عملدرآمد رپورٹ کہاں ہے،افسران کے پاس کوئی جواب نہیں تھا جس پر چیئرمین کمیٹی نے حکم دیا کہ 15 دن کے اندر اندر تمام سابقہ احکامات پر عملدرآمد کر کے کمیٹی کو رپورٹ دی جائے۔
 
فرسٹ ویمن بینک
کمیٹی کے احکامات پر عملدرآمد رپورٹ دیتے ہوئے فرسٹ ویمن بینک کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ   ہم نے ملازمین کے تمام کیسز کا مشاہدہ کیا ہے،یہ ملازمین کنٹریکٹ پر کام کر رہے تھے اور یھر تھرڈپارٹی سے کنٹریکٹ کر لیا۔ان کی کل تعداد 64  تھی،ان میں صرف 8 رہ گئے ہیں،کمیٹی نے حکم دیا کہ ان 8 ملازمین کو بھی بحال کیا جائے۔
 
یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ 
سلیم الزمان اور محمد عرفان نامی ملازمین نے کمیٹی کو بتایا کہ 1997میں ہم 5416 کو جبری برطرف کیا گیا اور مکمل بقایاجات نہیں دیئے گئے ،میڈیکل بھی بند ہے،تصور حبیب ملازم نے کمیٹی کو بتایا کہ 16 سال نوکری کی ہے،ریگولر ملازم تھا،آٹو لون کیس میں جو ملازمین براہ راست ملوث تھے،وہ سب نوکری کر رہے ہیں اور مجھے نکآل دیا گیا ہے،حالانکہ کورٹ نے بھی میرے حق میں فیصلہ دے رکھا ہے،بینک ان کیسز کا منافع اب بھی کما رہا ہے اور بینک نے کوئی ایف آئی آر نہیں کٹوائی اور نہ کوئی انکوائری کروائی،کمیٹی نے افسران کی عدم حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کردیا اور کل 2 بجے عملدرآمد رپورٹ کیساتھ طلب کر لیا،5416 ملازمین کے بقایاجات ایک ہفتہ کے اندر کلیئر کرنے کا حکم ،میڈیکل سہولت فوری طور پر دینے کا حکم اور پینشن سمیت دیگر تمام مراعات 15 دن کے اندر اندر دیے کر کمیٹی کو رپورٹ کرنے کا حکم.
 
ایس ایم ای بینک
ایس ایم ای بینک کے معاملہ پر وزارت خزانہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کمیٹی نے کہا کہ ایس ایم ای بینک کو کیوں ختم کیا جا رہا ہے،اور خصوصاً ملازمین کا مستقبل کیا ہو گا،اس پر اگلی میٹنگ میں تفصیلی بریفننگ دی جائے.
 
وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس
افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ 5 سیکڈ ملازمین تھے،کمیٹی کے حکم پر ان کو بحال کر دیا اور تمام معاملات کلیئر ہو گئے ہیں،احتشام احمد وغیرہ 21 ملازمین کی درخواست پر نوٹس جاری۔
 
قومی بچت
قومی بچت بینک کے افسران کمییٹی کوبریفننگ نہ دے سکے اور کمیٹی نے ڈائریکٹر جنرل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 431 ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی اور تین دن کے اندر اندر رپورٹ طلب.
 
نیشنل فوڈ سیکورٹی 
عدم حاضری پر سیکرٹری کو شوکاز نوٹس جاری اور تحریک استحقاق کی منظوری.
 
میٹنگ میں قومی اسمبلی ایم این اے صلاح الدین ایوبی،ایم این اے آسیہ عظیم،ایم این اے کشور زہرہ،ایم این اے قاسم نون اورایم این اے اسامہ قادری نے شرکت کی۔