Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The Sitting of the National Assembly has been adjourned to meet again on Monday, the 22nd April, 2024 at 5.00 p.m.
Print Print

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت۔

Tuesday, 21st March, 2023

 قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

 
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا
 
پریس ریلیز
 
*اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ  کی شدید مذمت۔*
 
اسلام آباد، 21مارچ، 2023؛اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ  کی  شدید مذمت کی۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اہلکاروں کی طرف سے بروقت کاروائی اور تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر  سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
 
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم اور صدمے میں برابر کے شریک ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد دشمن کے ناپاک عزائم پر عمل پیرا ہیں اور وہ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے بے گناہ شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے ملک دشمن شر پسند عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں گرفتار کر کہ قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے۔ 
 
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔